Breaking News

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Main Bhi Muhafiz Hun Romantic Novel By Pari Shah Episode 1

Main Bhi Muhafiz Hun Romantic Novel By Pari Shah Episode 1

Main Bhi Muhafiz Hun Romantic Novel By Pari Shah Episode 1

Novel : Main Bhi Muhafiz Hun 
Writer Name : Pari Shah
Category : Kitab Nagri Special

"آپ نے دیکھا ہو گا یونی میں بہت سے کپلز نظر آتے ہیں۔ کپلز کہنا مناسب تو نہیں لگتا لیکن وہ سب خود کو کپلز ہی سمجھتے ہیں۔ یونی میں بننے والے ان سو کپلز میں سے چند ایک یا زیادہ سے زیادہ دس پندرہ ہی اصل زندگی میں کپلز بن پاتے ہیں۔ باقی سب یہ رشتہ یہیں چھوڑ جاتے ہیں۔ جن کے گھر والے جانتے ہیں اس طرح کے رشتے کے بارے میں ان کے متعلق میں کچھ نہیں کہنا چاہتی۔ پر جن کے گھر والے نہیں جانتے سوچیں اگر ان کو پتہ چل جائے تو وہ کیا جواب دیں گے؟ بھلے لڑکی ہو یا لڑکا۔ آپ کو آپ کے گھر والوں نے یہاں پڑھنے بھیجا ہے۔ نا کہ اس طرح کے ناپائیدار رشتے بنانے۔ چلیں یہ سب بھی چھوڑ دیں۔ یہ آپ سب کا پرسنل مسئلہ ہے۔ صرف ایک بات کا جواب دیں۔ کیا اس طرح گھر والوں سے اور لوگوں سے چھپ کر رشتہ بنانا ٹھیک ہے؟ آپ جانتے ہیں کہ اگلا آپ کا محرم نہیں ہے پھر بھی گھنٹوں اس سے بات کرنا ٹھیک ہے؟ آپ نہیں جانتے کہ وہ آپ کی زندگی میں شامل ہو گا یا نہیں پھر بھی رات بھر اس سے باتوں میں مگن رہنا ٹھیک ہے؟" وہ رک گئیوہاں بیٹھے بہت سے لوگ ایک دوسرے سے نظریں چرانے لگے۔ جن کو اس کی بات پسند نہیں آئی وہ اٹھ کر چلے گئے۔ 

"اگر کوئی کچھ کہنا چاہتا ہے تو بول سکتا ہے مائک لگے ہوئے ہیں۔" اس نے کہا تو ایک لڑکا کھڑا ہو گیا

"پر ہم دوست بھی تو ہو سکتے ہیں۔ ضروری نہیں ہے محبت کا رشتہ ہو، دوست بھی آپس میں بات کر سکتے ہیں۔

"جی بالکل ہو سکتے ہیں، بات بھی کر سکتے ہیں۔ یہ یونی ہے۔ یہاں بغیر بات کیے گزارا نہیں ہے۔ بہت سی باتوں کے لیے ایک دوسرے کو مخاطب کرنا پڑتا ہے۔ اور اس میں کچھ غلط نہیں ہے اگر یہ سب کے سامنے ہو۔ آپ کے گھر والے اس کے بارے میں جانتے ہوں۔ آپ ایک گروپ میں بیٹھ کر بات کریں تو کوئی غلط بات نہیں ہے۔ غلط تب ہوتا ہے جب دو مخالف جنس تنہا ہوں، کیوں کہ جہاں دو مخالف جنس ہوں وہاں تیسرا شیطان ہوتا ہے۔ سو ہم جیسے یونی کے سٹوڈنٹس کو دھیان رکھنا چاہیے۔" اس نے تحمل سے بات پوری کی تو کچھ نے جیسے سمجھ کر سر ہلایا اور کچھ خاموش رہے۔"ایک آخری سوال۔ فرض کریں آپ ایک نامحرم کے ساتھ ہیں یا اس کے ساتھ باتیں کر رہے ہیں چاہے کسی بھی موضوع پہ ہوں پر سامنے والا آپ کا نامحرم ہو۔ اور اسی وقت آپ کی موت ہو جائے۔ تو اللہ کو کیا بتائیں گے کہ دنیا سے جاتے وقت آپ کیا کر رہے تھے؟" وہ اب بھی بہت نرمی سے پوچھ رہی تھی۔ 

کوئی کچھ نہ بولا، سب سر جھکائے بیٹھے ریے، زَہرا نے گہری سانس لی، جانتی تھی اس سوال کا جواب کوئی نہیں دے گا۔ 

"یقین کریں جو آپ کا ہے وہ آپ کے پاس ہی آئے گا۔ اللہ نے جو آپ کے نصیب میں لکھا ہے آپ کو وہی ملے گا نہ اس سے زیادہ نہ کم۔ کسی کو پسند کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ لیکن اس پسند کو صرف خود تک اور اللہ تک رکھنا ہمارے اختیار میں ہے۔ اگر آپ کو کوئی پسند ہے تو اللہ کہ بتائیں اور چھوڑ دیں۔ یقین کریں اگر آپ اللہ کے لیے کچھ چھوڑیں گے نہ تو وہ آپ کو اس سے بھی بڑھ کر دے گا۔ آپ اس پہ یقین تو کر کے دیکھیں۔یہ نامحرم رشتے، یہ چند گھنٹوں کی لذت بھری باتیں، یہ ساتھ نبھانے کے وعدے، یہ سب کچھ ایک دن ختم ہو جائے گا۔ اگر کچھ رہے گا تو آپ کا اور آپ کے رب کا تعلق۔ یہ دنیا، یہاں کے لوگ، یہ رشتے، مال و دولت، یہ پڑھائی، یہ سب ڈگریاں، یہ سب کچھ اہمیت نہیں رکھتا۔ اگر کچھ اہمیت رکھتا ہے تو آپ کا اور اللہ کا تعلق ہے۔ جو آپ نے خود بنانا ہے۔ اس لیے زرا نہیں پورا سوچیں۔" ایک ہی سانس میں اس نے بہت کچھ کہہ دیا تھا۔ تینوں جگہوں پہ بیٹھے سٹوڈنٹس کو جیسے سانپ سونگ گیا تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Main Bhi Muhafiz Hun Romantic Novel By Pari Shah Episode 1 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇








































ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول


 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

1 Comments