Breaking News

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Dua E Hirz Jaan By Uzma Mujahid Episode 11

Dua E Hirz Jaan By Uzma Mujahid Episode 11

Dua E Hirz Jaan By Uzma Mujahid Episode 11

Novel : Dua E Hirz Jaan
Writer Name : Uzma Mujahid
Category : Kitab Nagri Special

"میں نے ایک بار خواہش تھی چچی جان کی نور جان کو اپنی  نور نظر،نور جان بنانے کی آپ نے میری عرضی کو نوٹس ہی نہیں کیا؟"

زاویار نے اسکے چہرے پہ چپکتے گیلے بالوں کو انگلیوں سے سرکایا تھا۔ان دونوں کے سوا کمرے میں کوئی نہ تھا پھر بھی گھمبیر سرگوشی میں بات کرتے ہوئے یقینا اسے ہی امتحان میں ڈالنا چاہتا تھا۔

"شش۔۔۔شاہ ہماری سانس رک رہی ہے پپ۔۔۔پلیز۔۔ہمیں جانےدیں۔۔"

اپنے گرد بڑھتے اسکے شکنجے پہ وہ ممنائی تھی۔

"ایک بار کا ہی تجربہ کرکے دیکھتے ہیں نا نورجان کون اس عشق میں مرتا ہے اور کون جیتا ہے۔۔۔"

زاویار نے اسکی حالت سے حظ اٹھایا تھا۔

"ہہ۔۔ہمیں چینج کرنا ہے۔۔۔۔"

اس نے زاویار کی توجہ اپنے بھیگے لباس کی طرف دلائی تھی۔

"مجھے بھی۔۔۔"

اس پل وہ کہیں سے ایک میچورڈ شخص نہیں لگ رہا تھا شاید سلطنت عشق میں داخل ہوتے ہر میچور شخص کو بھی عشق پاگل کردیتا ہے۔

وہ بےبس ہوئی تھی زاویار اس پہ حاوی ہوا تھا۔

"کیا شاہ پیلس کی چھوٹی شاہ زادی ہمیں اتنی اجازت دیں گی کہ ہم انکی دھڑکنوں کا شمار اپنے سینے پہ کرسکیں؟"

وہ اسے خود میں بھینچ رہا تھا جیسے ایک جان کرنے کا ارادہ ہو نورالعین کچھ کہنے،اعتراض کرنے کی پوزیشن میں ہی نہیں تھی۔

"ہمیں اتنا حق دے دیں نورجان کہ ہم آپکے جسم اور روح کے کچھ پوشیدہ اسرار کھوج سکیں'آپکے وجود پہ اپنی محبت کو نقش کرسکیں۔۔۔"

سامنے ٹہرے شخص نے بارہا جتایا تھا کہ وہ اس پہ جب چاہے اپنا حق جتا سکتا تھا مگر وقت ضرورت وہ اسکی اجازت کا طلبگار تھا۔

"کچھ بولیں نورالعین شاہ ،یہ وقت تنہائی اور یہ گھڑیاں ہمیں میسر ہیں میں انہیں اپنی مٹھی میں قید کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔"

زاویار شاہ کی آواز کے حسین و جمیل گُلِ اشرفی جب نورالعین کے دل کی منڈیروں پر پُھوٹے تو گویائی کی مسحور کن خوشبو اسکی سماعتوں میں گُھلی تھی اور وہ اسکے لہجے کے سرور میں پور پور میں کھوئی تھی۔

"نورجان۔۔۔"

خاموشی کا دورانیہ بڑھا تو اس نے ایک بار پھر سے اسے پکارا تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Dua E Hirz Jaan By Uzma Mujahid Episode 11 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇








































 پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول


 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

0 Comments