Raig Raaz Romantic Novel By Sadaf Adnan
Raig Raaz Romantic Novel By Sadaf Adnan
جمال کا ذہن کسی بھی طور سے حقیقت کو
تسلیم کرنے سے نالاں تھا قسمت کے اس سنگین مذاق کے لیے وہ قطعی تیار نا تھا۔۔شدید ترین
ذہنی دباؤ اور کاروباری مصروفیات ایک ساتھ جھیلنا اس کے لیے سوہان روح تھا۔۔دوستوں
کو اس موٹر سائیکل والے مقابلے میں ہوئے حادثے کے بعد وہ چھوڑ چکا تھا ۔۔اس کا دل اس
ہی محلے میں جانے پہ اسے اکساتا رہتا جہاں وہ پرسوز آنکھوں والی رہتی تھی لیکن وہ خود
پہ جبر کیے وہاں جانے سے خود کو باز رکھتا رہا اور آخر ایک دن وہ خود پہ قابو نا رکھ
سکا اور وہاں پہنچ گیا۔۔۔شہر یار کی فضا دل و جاں کا سکوں ہوا کرتی ہے وہ بھی خود کو
وہاں بے حد ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگا ۔۔آنکھیں اس ہی چہرے کی متلاشی تھی لیکن اس کے
دروازے کی چوکھٹ بلا جواز عبور کرنا بھی تو آساں نا تھا ۔۔اپنی گاڑی وہ دور سڑک پہ
ہی چھوڑ آیا تھا ورنہ وہ لگژری اور نئے ماڈل کی گاڑی کی وجہ سے ہر کسی کی توجہ کا مرکز
بن جاتا ۔۔
وہ اس کے گھر سے تھوڑے فاصلے پہ بنے
چائے کے ہوٹل پہ جا بیٹھا اور اس کے بند دروازے کو تکنے لگا جیسے اس کے علاوہ اس کا
کوئی کام ہی نا ہو۔۔
Good story👍
ReplyDeleteBoring story..jab wo mil hi na sakayn to story kesi...
ReplyDelete