Zehar E Mohabbat Romantic Novel By Sadaf Adnan
Zehar E Mohabbat Romantic Novel By Sadaf Adnan
Novel Name : Zehar E Mohabbat
Writer Name: Sadaf Adnan
Category : ROMANTIC NOVELS,
Pages : 107
میرے پاس تو بلکل بھی وقت نہیں ہے، جس
طرح اسے آپ لوگوں نے بلوایا تھا واپس بھی اسی طرح بھجوا دیں " وہ ضبط کے ساتھ
بولا
" اور میاں !!وقت کب تک میسر ہوگا ؟؟" انھوں نے اپنے اندازمیں
استفسار کیا
"میں اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا" اس نے قطیعت
سے بات ختم کردی ۔
اس کے بعد تو جیسے دونوں طرف سے ضد ہی
باندھ لی گئی ۔ نا تو کاشف آنے کے لیے تیار تھا اور نا ایمن کے والدین اسے بھیجنے کے
لیے تیار تھے۔۔وقت کی دو دھاری تلوار تھی جس پہ وہ دونوں چل رہے تھے ایک طرف مجبوری
تھی تو ایک طرف انا سربلند تھی۔۔۔
اکیلا پن کاشف کی رگوں کو کاٹتا رہتا
تھا ایمن کی سنگت میں گزارا گیا وقت اس کو ایک خواب جیسا محسوس ہوتا اس کے ساتھ کی
تڑپ اس کا دل جلاتی لیکن اپنی انا اسے ہر چواہش سے زیادہ عزیز تھی ۔۔۔
0 Comments