Breaking News

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Main Bhi Muhafiz Hun Romantic Novel By Pari Shah Episode 5

Main Bhi Muhafiz Hun Romantic Novel By Pari Shah Episode 5

Main Bhi Muhafiz Hun Romantic Novel By Pari Shah Episode 5

Novel : Main Bhi Muhafiz Hun 
Writer Name : Pari Shah
Category : Kitab Nagri Special

"کیا آپ ہمارے رشتے سے خوش نہیں ہیں؟" طہٰ کی بات پہ اُس کا ہاتھ لمحے بھر کو کانپا لیکن وہ سنبھل گئی تھی۔ 

"ایسا تو کچھ نہیں ہے؟" اُس نے پرسکون انداز میں اُس کی طرف دیکھا

"تو پھر آپ میرے میسج کا جواب کیوں نہیں دیتیں؟" شکوہ تھا یا کیا وہ سمجھ نا سکی۔

عفاف نے گہرا سانس لیا، مطلب پچھلے کچھ دن سے جو میسج آ رہے تھے وہ اِن جناب کے تھے۔ چائے کا کپ اٹھا کر وہ اُس کی طرف مڑی، بڑی چچی اُن دونوں کو ساتھ کھڑے دیکھ چکی تھیں لیکن بغیر کچھ کہے کمرے میں چلی گئیں۔ 

"سب سے ضروری بات ابھی رشتہ پکا نہیں ہوا(پکا پہ زور دیا)، صرف بات ہوئی ہے۔ مجھے نا آپ سے کوئی مسئلہ ہے اور نا اِس رشتے سے، مجھے مسئلہ صرف اِس وقت سے جس وقت پہ یہ بات ہوئی ہے۔ ابو سے بھی میں نے کوئی بات نہیں کی ابھی تک، اِس لیے اُن کا فیصلہ مجھے نہیں معلوم اور رہی میری بات تو میری کچھ باتیں اگر آپ اور باقی سب مان لیں اور میری پڑھائی پوری ہونے تک انتظار کر لیں تو میری طرف سے کوئی اعتراض نہیں۔ دوسری بات، اگر رشتہ ہو بھی جائے تو اِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں آپ سے موبائل پہ باتیں کرنے لگ جاؤں گی، میں جو بھی ہوں آپ کے سامنے ہوں، اگر آپ کو کچھ پوچھنا ہوا مجھ سے تو آپ مجھ سے میرے گھر پر میرے گھروالوں کے سامنے مل کر پوچھ سکتے ہیں کوئی نہیں روکے گا۔ لیکن اکیلے کبھی نہیں، نا موبائل پر اور نا ہی فیس ٹو فیس۔ اُمید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے۔" تحمل سے اُس نے بات مکمل کی اور موبائل اٹھاتی وہاں سے جانے لگی۔

"موبائل پر کیوں بات نہیں کر سکتیں؟" اُس کی الجھن بھری آواز نے عفاف کے قدم جکڑے۔

"کیوں کہ ہمارا کوئی ایسا رشتہ نہیں ہے جس میں موبائل پہ بات کرنا ضروری ہو۔" وہ بغیر مڑے بولی

"باقی لوگ بھی تو کرتے ہیں، ہم کیوں نہیں کر سکتے۔" اُس کی الجھن سلجھی نہیں تھی۔

"ضروری نہیں ہے کہ باقی لوگ کھائی میں کودیں تو ہم بھی کود جائیں۔ خود سوچیں حافظ صاحب کہ ایک نامحرم لڑکا اور لڑکی کو بات کیوں نہیں کرنی چاہیے۔" مبہم انداز میں کہتی وہ جا چکی تھی اور حافظ صاحب وہیں کھڑے سوچ میں پڑ گئے تھے۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Main Bhi Muhafiz Hun Romantic Novel By Pari Shah Episode 5 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇








































 پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

0 Comments