Aseer Romantic Novel By Sadaf Adnan
Aseer Romantic Novel By Sadaf Adnan
رات کا جانے کون سا پہر تھا جب عائزہ کی کی آنکھ ایک انجانے
شور سے کھل گئی ۔۔
کمرے سے باہر اوپر جاتی ہوئی سیڑھیوں پہ بہت سارے لوگوں کی اوپر
منزل سے نیچے اترنے کی آوازیں آ رہی تھیں
یوں جیسے کوئی قافلہ اوپر سے نیچے کی جانب چلا آ رہا ہو۔۔
کسی کے بات کرنے کی آواز نہیں سنائی دے رہی تھی لیکن ان کے قدموں
تلے کھڑونوں کی آواز اور ان کے لباس کی سرسراہٹ وہ بخوبی سن سکتی تھی۔۔۔
اس نے گردن گھما کے کمرے میں موجود سب کی طرف دیکھا تو سب کے
سب ہی محو خواب تھے ۔۔۔
" کیا صرف مجھے ہی یہ آوازیں سنائی دے رہی ہیں ؟؟" اس نے
حیرت سے خود سے سوال کیا
ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ وہ ڈر کہ منہ کان لپیٹ کے سو جاتی
لیکن اس کی نڈر اور مہم جو طبیعت نے ایسا نا کرنے دیا۔۔
وہ آہستگی سے بستر سے اتری اور کھلے ہوئے دروازے کی داہنی طرف
گردن گھمائی جہاں سے آوازیں آ رہی تھیں ۔۔۔
اس طرف دیکھ کر تو گویا اس کے سر پہ آسمان ہی گر پڑا وہاں کوئی
بھی ذی روح نہیں تھا لیکن آوازیں بدستور آ رہی تھیں ۔۔۔
یہ تیرہ سالہ عائزہ کی زندگی کا غیر مرئی مخلوق سے پہلا تعارف
تھا ۔۔۔
یہ اس کے کچے ذہن کے لیے سمجھنے کے لیے بہت بڑی بات تھی کہ کچھ
ایسا بھی ہوتا ہے جو سنائی تو دیتا ہے پر دکھائی نہیں دیتا۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ