Izar Novel By Bushra Ilyas Episode 1
Izar Novel By Bushra Ilyas Episode 1
"عیمی!؟....."عذار کی
پکارپر وہ ہوش میں آیا۔بچپن والا منظر غائب ہو چکا تھا۔عذار نے سوالیہ نظروں سے
اسے دیکھا۔
"سوری.....یہ لو Autopsyرپورٹ....."اس نے فائل عذار
کی طرف بڑھائی۔"لیکن۔۔"جیسے ہی عذار اس سے فائل لیتی اس نے ہاتھ اونچا
کر لیا۔"تمھیں یہ رپورٹ کیوں چاہیے ؟؟"
"یہ میرا معاملہ ہے ....تم اس
میں نہ پڑو......دو مجھے۔"اس نے ہاتھ عمار کے سامنے کیا۔
"عذار...."فائل اب بھی
عمار کے ہاتھ میں تھی۔"میں تمھیں یہ فائل ہاسپٹل سے چرا کر دے رہا ہوں۔تمھاری
وجہ سے میں چور بن گیا ہوں...کتنا مشکل کام
ہے یہ....تم جانتی بھی ہو؟اگر میرے ڈیاڈ کو اس بات کا علم ہوا تو....میرا
کیا ہو گا۔سوچا ہے کبھی ؟اور تم کہتی ہو یہ تمھارا معاملہ ہے ،میں اس میں نہ
پڑو!!.....تم نے تو مجھے خود ہی شامل کیا ہے اس سب میں.....پھر ڈٹیل دینے میں کیا
مسئلہ ہے؟"
"عیمی .....میں جانتی ہوں تم
نے میرے لیے کیاکِیا ہے۔"عذار نے تھک کر ہاتھ نیچے کر لیااور لمبی سانس
لی۔"لیکن میں تمھیں سچائی نہیں بتا سکتی،اور فی الحال تو بالکل بھی
نہیں۔"
"کیوں عذار؟ ایسا کیا ہے۔؟اس
لڑکی میں؟....مرتے ہوئے دو سال ہو گئے۔تم کیوں جاننا چاہتی ہو؟اس کے بارے
میں؟....میں تمھارا فرینڈ ہوں،مجھے تو بتاؤ؟؟"آخر میں اس کا لہجہ ملتجی تھا۔
"میری بیسٹ فرینڈ تھی
وہ...."گلِ عذار کی آواز بھرا گئی۔
"کیوں گڑے مردے اکھاڑ رہی
ہو؟کیا ملے گا تمھیں؟....اس نے خود کشی کی ہے۔ رپورٹ میں بھی یہی لکھا
ہے۔"عمار نے رپورٹ اس کے آگے کی۔
"تھینکس۔"فوراً ہی عمار سے رپورٹ لے کر وہ گیٹ کی طرف بڑھ گئی۔
"کیا تلاش کر رہی
ہو؟"عمار کی آواز پر وہ رکی۔لیکن مڑ کر اسے دیکھا نہیں۔
"انتظار کرو۔صحیح وقت آتے ہی تمھیں بتاؤ گی۔"اس کا جواب سن کر وہ کار میں بیٹھا۔اسے پتا تھا وہ کتنا بھی ا س سے اصرار کرتا لیکن وہ اسے فی الحال کچھ نہیں بتاتی ۔ اس سے بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔ وہ عذار تھی اپنے دل کی مالک جو اپنی مرضی کرنے کی عادی تھی ۔عمار سے بہتر کون جانتا تھا۔؟
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ