Sard Jahanum Romantic Novel By Sadaf Adnan
Sard Jahanum Romantic Novel By Sadaf Adnan
برسات کے سخت حبس زدہ دن میں
نفیسہ ڈیڑھ فٹ کا گھونگھٹ کاڑھے صادق کا انتظار کررہی تھی۔۔
پھپھو کی سخت ہدایت کے پیش
نظر پسینے سے شرابور وہ سانس روکے انتظار کی گھڑیاں گن رہی تھی۔۔
آخر انتظار ختم ہوا اور صادق
اپنے سہرے اور کلے سے تنگ کمرے میں داخل ہوا تو نفیسہ کو سرخ گھٹری بنے دیکھ کر غصے
میں ہی اگیا۔۔وہ جو کسی نرم اور خوبصورت جملے کی منتظر تھی اسکی چھنگاڑ سے لرز ہی گئی
اور ڈر کے سر اٹھایا تو اس کی ہیت دیکھ کر تو وہ مزید غصے میں آگیا ۔
"یہ کیا حالت بنا رکھی ہے دس
جماعتیں پاس ہو کر بھی گنوار کی گنوار ہو" صادق غصے سے گرجا
نفیسہ کی آنکھیں ہی ڈبڈبا
گئیں وہ خود کو سمیٹتے جب سنگھار میز کے سامنے کھڑی ہوئی تو پسینے اور کاجل کی کالک
نے اسے کافی مضحکہ خیز بنایا ہوا تھا۔۔وہ خود اپنی ہیئت کذائی دیکھ کر کھکھلا کے ہنس
پڑی اور جلدی سے منہ دھونے کے لیے چل دی۔۔۔شریف بیبیاں اس طرح ٹھٹھے لگا کر نہیں ہنسا
کرتیں" نفیسہ کی جلترنگ بجاتی ہنسی سے جیسے خائف ہوا..
وہ نفیسہ کی پھوپی کا اکلوتا
بیٹا تھا پھوپھا کی ترکے میں چھوڑی گئی دکان کا وارث ۔تعلیم کے نام پہ صرف چار جماعتیں
پاس کیں تھیں ۔چھوٹی عمر میں باپ کے گزر جانے کے بعد گھر کی ذمیداریوں نے اسے چڑچڑا
بنا دیا تھا ۔۔۔
پھر نفیسہ کے بے پناہ حسن،
کم عمری اور اس سے زیادہ تعلیم نے احساس کمتری میں لے رکھا تھا۔
وہ چاہ کے بھی نا اسے سراہ
سکا نا اس کو وہ پیار دے سکا جس کی متقاضی یہ رات تھی۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ
Is me kia romantic chez they.
ReplyDelete