Waqt Be Mehar Novel By Sadaf Adnan
Waqt Be Mehar Novel By Sadaf Adnan
نمیرا اس کے سنائے لطیفے پہ
بےتحاشہ ہنس رہی تھی کہ اچانک اس کی آنکھیں نیر برسانے لگیں سعد نے ہاتھ بڑھا کر اس
کے آنسو پونچھنے چاہے تو وہ اس کا وجود ہوا میں بکھر گیا۔۔۔
سعد نے گھبرا کر آنکھیں کھول
دیں ۔دیوار گیر گھڑی رات کے تین بجا رہی تھیں ۔۔
اس کا تنفس نہایت تیز چل رہا
تھا اور سارا جسم پسینےمیں ڈوبا ہوا تھا۔وہ بستر پہ اٹھ بیٹھا اور اپنے سر کو دونوں
ہاتھوں سے تھام لیا۔۔۔
"یاخدا یا!! میرے ساتھ یہ کیا
ہو رہا ہے؟؟" وہ اندھیرے میں بڑبڑاتا ہوا اٹھ بیٹھا
پچھلے تین ماہ سے وہ یہ خواب
مسلسل دیکھ رہا تھا ۔ان مناظر سے بچنے کے لیے وہ لگاتار نیند کی گولیاں لے رہا تھا
اور آج وہ دوا لینا بھول گیا اور پھر سے وہی خواب دیکھنے لگا۔۔
"بس اب بہت ہوگئی " وہ
شاید کوئی عزم کرکے اٹھا اور بیگ میں کپڑے اور ضروری سامان اور دستاویزات رکھنے لگا۔۔
چیزوں کی اٹھا پٹک سے شوبھا
کی آنکھ کھل گئی ۔وہ حیرت سے اسے بیگ پیک کرتے ہوئے دیکھ رہی تھی ۔۔
" سعد کیا ہوا ؟ اسوقت کہاں
جارہے ہو ؟؟" اس نے پریشانی سے پوچھا
سعد نے جواب دینے کے بجائے
کمرے میں رکھی رائٹنگ ٹیبل کے پاس گیا اور کرسی کھینچ کر بیٹھ گیا ادھر رکھا ہوا لیمپ
جلایا اور ایک صحفے پہ نہایت تیزی سے الفاظ گھسیٹنے لگا۔۔۔
چند منٹ لکھنے کے بعد وہ کرسی
کو پیچھے کی جانب دھکیل کر اٹھا اور لکھا ہوا کاغذ شوبھا کے حوالے کیا۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ