Tera Qurb Novel By Sundas Fatima Chapter 8

Tera Qurb Novel By Sundas Fatima Chapter 8

Tera Qurb Novel By Sundas Fatima Chapter 8

Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
                                                                        

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 




Novel Name : Tera Qurb
Writer Name: Sundas Fatima
Category : Episodic Novel
Novel status : Episodic

بجلی آسمان میں چمکی۔ اُس کی ٹھرٹھرانے کی آواز پر وہ اپنے خول سے باہر آئی۔ وُہ کتنے لمحے وہاں پلک جھپکائے بغیر بیٹھی رہی۔ اُسے کچھ اندازہ ہی نہیں ہوا۔ اُس نے زمین پر ہاتھ رکھ کر اٹھنا چاہا۔ مگر ٹانگیں یوں تھیں، جیسے جان ہی نہ ہو۔ وہ کافی دیر ٹانگیں سیدھی کیے بیٹھی رہی۔ پھر بیڈ کا سہارا لیتے اٹھ کھڑی ہوئی۔ وہ ابھی بھی بغیر حجاب کے برکا پہنے ہوئے تھی۔ وہ چلتے ہوئے سامنے دیوار پر لگی کیلیگرافی تک آئی۔ پھر لب دانتوں تلے دباتے اُس نے اپنا دایاں ہاتھ اُس پر پھیرا۔ ایک تسلی اُسے کچھ سال پہلے ملی تھی۔ ایک تسلی جو اُسے آج ملی۔ وہ بلکل ایک جیسی تھی۔ فرق تھا، تو بس اتنا کہ اب وہ مختلف حالات میں تھی۔ اب وُہ پہلے سے مضبوط تھی۔ اب وہ گر کر اٹھنا جانتی تھی۔ وہ کوشش کرنا جانتی تھی۔ وُہ ان تمام سالوں میں بہت بار گری۔ ہر بار گرنے پر روئی بھی، اور اُس پر آنسو بھی بہاتی رہی۔ مگر ہمیشہ اپنے رب کے سامنے۔۔ پھر وہ اٹھ جاتی تھی۔ ایک نئی تسلی کے ساتھ۔ ایک نئے جذبے کے تحت۔ اُسے ایسا بننا تھا کہ بھلے ہی وہ لوگوں کو پسند نہ آئے۔ مگر اپنے رب کو وہ پسند آ جائے۔ وہ ان سالوں میں خود کو بہت بدل چکی تھی۔ اب وہ پہلے جتنا خوف نہیں کھاتی تھی۔ پہلے جتنا نہیں ڈرتی تھی۔ پہلے جتنا نہ اُداس ہوتی تھی۔ مگر ابھی بھی وہ ان سے مکمل آزاد نہ ہوئی تھی۔ ابھی بھی وہ سفر میں تھی۔ ابھی بھی اُس کا سفر جاری تھا۔

اُس کے آنسو ایک بار پھر بہنے لگے۔ اُس نے گیلی سانس کو اندر کھینچا۔ دروازے پر ہلکی سی دستک ہوئی۔ وہ بلکل بھی نہ ہلی۔ وُہ کچھ نہ بولی۔ شاید وہ جانتی تھی کون ہو گا۔ کون ہو سکتا ہے۔

دعا آہستہ سے دروازہ کھولے اندر داخل ہوئی۔ ہاں! وہی ہو سکتی تھی۔ وہی تو ہو سکتی تھی۔ جو آہستہ آہستہ اُس کی زندگی میں داخل ہوئی۔ اُس کے منع کرنے کے باوجود اک وہی تو تھی۔ جو پھر بھی ہمیشہ ساتھ کھڑی رہی۔ اُس کے رونے پر روئی۔ اُس کے ہنسنے پر ہنسی۔ کسی نے کچھ بھی کہا، مگر وہ تھی۔

اچھے دوست کا ہونا دنیا کی بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ اور اگر ایسا آپ کے پاس کوئی ہے۔ جسے آپ کا ہونا محسوس ہوتا ہے۔ تو اُس کا ہاتھ تھام لیں۔ اُس کے ساتھ جنت تک چلنے کی تمنا دل میں لیے ہوئے"

آیت ابراہیم نے بھی اُس کا ہاتھ تھام لیا تھا۔ بھلے سے اُس نے کبھی نہیں کہا ہو۔ وہ اُس کے لیے کس قدر اہم ہے۔ مگر اُس نے اُس کا ہاتھ ہمیشہ ہی مضبوطی سے تھام رکھا تھا۔ ایسے جیسے وہ یہ ہاتھ کبھی نہیں چھوڑے گی۔

اُس تک آئے اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھے دعا نے اُسے پکارا۔

" آیت۔۔! " ، فِکر میں گھلی آواز تھی۔

" وہ ہمیشہ ایسے ہی کرتے ہیں دعا " ، آیت کی آواز میں رنج تھا۔

" وہ چھ سال پہلے بھی یوں ہی چلے گئے تھے۔ پھر واپس پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔ کیا میں اُن کے لیے اتنی غیر اہم ہوں؟ " ، وہ تکلیف دہ سوال تھا۔

اُنھیں جانا ہی تھا۔ تو آئے کیوں تھے؟ مت آتے۔ کس نے کہا تھا، آئیں؟؟ وہ ہمیشہ سے میرا دل توڑتے آئے ہیں۔ اب بھی اُنہوں نے وہی کیا " ، وہ بغیر پلٹے ایک ہاتھ اپنے دل کے مقام پر رکھے دوسرا کیلیگرافی پر ٹکائے اُس کی پکار پر اپنا غم غلط کر رہی تھی، اُس کے اشک کسی گہرے کرب کے باعث بہہ رہے تھے۔

" آیت یار۔۔ ہو سکتا ہے اُنہیں کوئی بہت ضروری کام ہو اِس لیے۔۔ "

" پلیز دعا میرے سامنے اُن کی حمایت مت کرو۔۔ مان بھی لیا۔ اُنہیں کوئی کام ہو گا۔ کیا وہ مجھے بتا نہیں سکتے تھے؟ مل کر نہیں جا سکتے تھے؟ ایک میسیج ہی چھوڑ دیتے مگر نہیں۔۔ اُنہوں نے ضروری نہیں سمجھا۔ کیونکہ میں اُن کے لیے اہم ہوں ہی نہیں۔ میں کبھی بھی اُن کے لیے اہم رہی ہی نہیں۔ مجھے نہیں بتانا تھا۔ تو کِسی اور کو بتا جاتے۔ خالہ کو ہی بتا دیتے۔ مگر وہ کیوں بتاتے؟ اُن کی بلا سے ہم سب بھاڑ میں جائیں " ، وہ اِس وقت اذیت کو سائڈ میں رکھے غصے میں آئی۔ وہ پلٹے بیڈ پر جا بیٹھی۔ اپنا چہرا دونوں ہاتھوں سے رگڑتے وہ آنسووں کو مٹا دینا چاہتی تھی۔

دعا بھی اُس کے ساتھ آ بیٹھی ۔

" میں اُن کی حمایت نہیں کر رہی۔ میں اُن کی حمایت کیوں کروں گی بھلا ؟ میں بس اتنا کہہ رہی ہوں ہو سکتا ہے۔۔ "

" ٹھیک ہے! ہو، جو بھی ہو، ہو جائے۔ مگر میری طرف سے جہاں مرضی جائیں میری بلا سے " ،  اُس نے ایک بار پھر اُس کی بات بیچ میں ہی کاٹی۔



Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Tera Qurb Novel By Sundas Fatima Chapter 8 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link



پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں

 








                                                            7th  Episode Link


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post