Ye Paak Watan Ke Jiyale by Atia Rani

Ye Paak Watan Ke Jiyale by Atia Rani

Urdu poetry is an ancient tradition. It has many different types. It is considered as an important element of our culture. It is a best way to express feelings of love, pain,anxiety and suffocation.
A poet interprets his inner feelings and condition through his words.

یہ پاک وطن کے جیالے 

یہ پاک وطن کے جیالے 
ہمارے وطن کی شان ہے
ہم سب پھر کیوں نہ کہیں
یہ افواج ہماری جان ہے 
چھوڑا جنھوں نے بھرا گھر 
ماں , باپ , بیوی , بچوں کو  
اس وطن کی حفاظت کی خاطر 
نکلے ہیں  نٸے عزم لٸیے 
دل میں  جوش و جنوں لٸیے 
اُن کے دلوں  میں محبت ہے 
اپنے وطنِ  عزیز  کی 
ہم سوتے ہیں چین و سکون سے
وہ پہرے  بارڈر پر دیتے ہیں 
اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر 
سینے پہ گولی کھاتے ہیں 
ایسے ہمارے یہ جِیالے ہیں 
یہ پاک وطن کے متوالے 
شوقِ شہادت کے دیوانے  
نہ نرم گرم بستر پہ سوتے ہیں 
نہ چِکنی چُپڑی روٹی ہی 
انھیں میسر ہوتی ہے 
پھر بھی ان کے لبوں پر 
ہر دم  مسکان سجی ہوتی ہے 
جب یاد کبھی انھیں گھر آتا ہے 
سب مل کر گیت گاتے ہیں 
سب اپنوں کو بھلا کر  وہ 
وطن کی حفاظت کرتے ہیں 
 دشمن کو مار بھگاتے ہیں 
پھر جشن  خود ہی مناتے ہیں 
یہ پاک وطن کے جیالے بھی 
کتنے بہادر ہوتے ہیں  ۔۔ 

ازقلم عطیہ رانی

Post a Comment

Previous Post Next Post