Main ek aam si larki hoon by Gumnam Larki

Main ek aam si larki hoon by Gumnam Larki

Main ek aam si larki hoon by Gumnam Larki

میں اک عام سی لڑکی ہوں۔
مجھے تم عام ہی رہنے دو ۔
مجھے خاص نہیں بننا۔
تم یہ احساس ہی رہنے دو۔

میں اک عام سی لڑکی ہوں۔
مجھے تم عام ہی رہنے دو۔

مجھے نا چھونا فلک کو ہے۔
نہ ستارہ ہی بننا ہے۔
مجھے نا اڑان بھرنی ہے۔
نا بلندی پہ ہی جانا ہے۔
مجھے زمیں پے ہی چلنا ہے۔
تم یہ خواب ہی رہنے دو۔

میں اک عام سی لڑکی ہوں۔
مجھے تم عام ہی رہنے دو۔


نظریں آسمان پہ ٹیکاۓ۔
قدم زمیں پہ جماۓ۔
یہ حسرت دل میں چھپاۓ۔
بلندی کو چھونے کی جستجو میں۔
مجھے منہ کے بل نا گرنا ہے۔

میں اک عام سی لڑکی ہوں۔
مجھے تم عام ہی رہنے دو۔
مجھے زمیں پہ ہی چلنا ہے۔
مجھے زمیں پہ ہی رہنا ہے۔
مجھے محلوں میں ہی رہنا ہے۔
مجھے اپنے آشیاں کو سجانا ہے۔
میں فخر اپنے بابا کا ۔
عزت اپنے بھائی کی۔
مجھے اسکو نہیں روندنا۔
نہ اسکو کچلنا ہے۔

میں اک عام سی لڑکی ہوں۔
مجھے تم عام ہی رہنے دو۔

Gumnam Larki




1 Comments

Previous Post Next Post