Woh nani si pari by Gumnam Larki
Woh nani si pari by Gumnam Larki
وہ ننھی سی پری
اپنے آنگن کی کلی
اس نوخیز کلی کو
مسل ڈالا
پیروں تلے
ظالموں نے
کچل ڈالا
روح جسم سے آزاد ہوئی
زندگی بھی بربا د ہوئی
خواب آنکھوں میں
سجائے
اس زمیں تلے جا سوئی
اپنے آنگن کو سونا کرکے
اپنوں کی آنکھوں میں آنسو بھر کے
خود ابدی نیند وہ جا سوئی
بابا کی ہمت ٹوٹی ایسے
ماں کی بھی زندگی ختم ہو جیسے
بہن بھی دیوار سے سر ٹکائے
بھائی بھی لاش کاندھے پہ اٹھائے
آنکھوں سے آنسووں کا جھرنا بہائے
اپنے دل کو مضبوط بنائے
خدا کو اسکی امانت لوٹائے
اب واپسی کے سفر پہ قدم بڑھائے
خالی ہاتھوں پہ نظر جمائے
اپنے گھر کو وہ جا رہا ہے
Gumnam Larki
Tags:
Urdu Poetry
Nice👌
ReplyDeleteAmazing...
ReplyDelete