Tere Ishq Mein Mahowe Safar By Misbah Irfan Episode 2
Tere Ishq Mein Mahowe Safar By Misbah Irfan Episode 2
سنیک:-
" مم۔ میں نہیں ڈرتی تم ۔ آپ سے ، اور میں نکاح کسی صورت نہیں
کروں گی آپ مجھے مجبور نہیں کر سکتے "
خود کو مضبوط بناتے ہوۓ اس نے اپنے لبوں سے الفاظ ادا کیے تو
اگلے ہی پل بیسمنٹ میں آبرو کی دہشت زدہ چیخ گونجی کیونکہ وجاہت گن کا ٹریگر دبا
چکا تھا اور گولی اس کی ٹانگ کے آر پار ہوئی چیختے ہوۓ وہ اپنی ٹانگ پکڑ چکی تھی جہاں سے
گولی صرف چھو کر ہی گزری تھی وہاں سے ابلتے ہوئے خون نکل رہا تھا جسے دیکھتے ہوۓ آبرو کی چیخیں مزید بلند ہوئی ۔۔۔
" میرا نشانہ مس نہیں
ہوا میڈم ، اور اتنا چیخنے کی ضرورت نہیں ہے گولی صرف چھو کر گزری ہے کوئی
ہڈی نہیں ٹوٹی اب دوبارہ انکار کرو تو باقی کی پانچوں گولیاں تمھاری کھوپڑی میں
اتاروں ، اس کے بعد یہیں بیسمنٹ میں تمھیں دفن کروں گا کوئی پوچھنے والا بھی نہیں
ہو گا اور رہی تمھاری دادی تو وہ انصاف کی بھیک مانگتے مانگتے ہی ۔۔۔۔۔ آگے تم خود
سمجھدار ہو "
پاؤں کے بل اس کے پاس بیٹھتے ہوۓ وجاہت نے گن اس کے پیشانی پر رکھتے
ہوۓ کہا اس کا لہجے میں ٹھہراؤ پیدا ہوا
جبکہ وہ اپنی ٹانگ کو زور سے دباۓ خون روکنے کی کوشش کر رہی تھی پورا بیسمنٹ اس کی سسکیوں سے گونج رہا تھا اس
بار اس نے کوئی بھی لفظ ادا کرنے کی غلطی نہیں کی کیونکہ وہ پہلے ہی اس کی دھمکی
کو محض دھمکی سمجھ کر غلطی کر چکی تھی ۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔