Saltanat E Dil Novel By Maryam Aziz
Saltanat E Dil Novel By Maryam Aziz
السسلام علیکم آج میں حاضر ہوں ایک
بہت زبردست سے ناول کے ریویو ساتھ😍
آج کا ریویو ہے مریم عزیز کے ناول
"سلطنت دل" پر
مریم عزیز کسی نام کا محتاج نہیں
اور بے شک ان کے تمام ناول زبردست ہوتے ہیں..
ناول کا نام سلطنت دل
رائیٹر کا نام مریم عزیز
ہیروکا نام ابراہیم
ہیروئین کا نام ملائکہ
ہیروئن بہت امیر اور لاڈ سے پلی بھڑی
جس نے اسے تھوڑا سا ضدی بنادیا..
ہیروئن کی ایک دوست ہوتی ہے حنا اور
اس کے پڑوس میں فراز رہتا ہے جو ان دونوں کا کلاس فیلو بھی ہے اور دوست بھی.. فراز
اس سے محبت کرتا ہے لیکن ہیروئن اس معاملے میں تھوڑی سخت ہے اور وہ لڑکوں کو لمٹ
میں رکھتی ہے..
پھر آمد ہوتی ہے اس کے ابو کے دوست کی جو اپنے بیٹے کے ساتھ لندن سے آتے ہیں.. ہیروئن اسے کچھ خاص پسند نہیں کرتی مگر اس کا رشتہ اس کے والد صاحب اس سے پوچھے بغیر کردیتے ہیں.. وہ اس رشتے سے انکار کرنا چاہتی تھی مگر کچھ حالات ایسے پیدا ہوئے کہ وہ چاہ کر بھی نہیں کرسکی اس طرح ان دونوں کا نکاح ہوگیا لیکن ہیروئن نے غصّے اور ضد میں ہیرو سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا اور طلاق کا مطالبہ بھی کردیا یہیں سے کہانی میں ٹوئیسٹ آیا اور اب ہیرو صاحب بھی میدان میں آگئے.. ان کی مزے کی نوک جھونک کب محبت میں بدلی اور کیسے بدلی یہ جاننے کے لئیے کہانی پڑھنی ہوگی اب جلدی سے اس کہانی سے لطف اندوز ہوں اور مجھے دعائیں دیں 😍