Golden Stone ( The Vampire Word ) By Umaima Mukarram Episode 5
Golden Stone ( The Vampire Word ) By Umaima Mukarram Episode 5
" میں نے بچایا ہے۔ "
اسکے ہونٹوں کو بغور دیکھتے کہا۔ وہ اسکے ہونٹوں کا رنگ دیکھ
رہا تھا جو ہلکا گلابی تھا جبکہ ویمپائر کا تو سرخی مائل ہوتا تھا۔۔اسکے خود کے
ہونٹ سرخی مائل تھے۔ اسے بھی اب یقین کرنا مشکل ہورہا تھا کہ محمل ویمپائر ہے لیکن
یقین نہیں کرسکتا تھا کیونکہ جب اسنے محمل کا بازو پکڑ کر کھینچا تھا تب اسے محسوس
ہوا تھا کہ محمل کا بلڈ بھی جما ہوا ہے۔۔
وہ کولڈ بلڈڈ ہے۔ شاید اسنے کبھی خون نہیں پیا تھا۔
جبکہ وہ جو اسکے ہونٹوں پر ری سرچ کررہا تھا محمل اسکی
نظروں کا مرکز اپنے ہونٹوں پر دیکھتے غصے سے سرخ ہوئی اور رخ موڑ گئی۔
اسکے اس طرح کرنے سے رومن اپنے مشاہدوں سے باہر نکلا پھر
اپنی غلطی کا بھی احساس ہوا۔
اسے کچھ عجیب بھی لگا۔ جہاں سے وہ آیا تھا وہاں لڑکوں اور
لڑکیوں کا ماحول بےباک تھا۔ ایسے ہونٹوں کو دیکھنا یا چھونا عام بات تھی۔
" میری بس چلی گئی۔"
اسنے افسوس سے روڈ پار دیکھا۔
" میں چھوڑ دیتا پر میرے پاس گاڑی نہیں ہے اور جو دوسرا طریقہ
ہے چھوڑنے کا وہ تم ہضم نہیں کرپاؤگی۔ "
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Outstanding amazing I like to read more episode
ReplyDelete