Crazy in Love The Mystery of Dark Love By Uzma Mujahid Episode 1



اماوس کی رات میں دور کہیں کسی کتے کے اونگنے کی آواز ماحول میں عجیب سی پراسراریت پیدا کرتےجسم میں سنسنی سی دوڑا رہی تھی تو اس اونگ کا جواب دیتے کتوں کے ایک اور جھنڈ نے ہرطرف خوف کے جیسی کیفیت پیدا کی ہوئی تھی تبھی ایک سائیہ سا خاکوانی شیرازہ کی کھڑکی کے پاس آرکا تھا اور اگلے ہی لمحے وہ کمرے میں داخل ہوا تھا۔

شب یلدا کی تاریکی میں نائٹ بلب کی نجیف سی روشنی نے ایک خلل سا پیدا کرتے ہوئے کمرے کی تاریکی کم کرنے کی ہلکی سی کوشش کررکھی تھی۔وہ دبیز قالین پہ بنا آواز کیے اس اپسرائی ملکہ کے پاس ٹہرا بغور اسے تک رہا تھا۔وہ بےحد معصوم لڑکی ابھی کالج کوئنگ تھی مگر جس بیماری میں وہ مبتلا ہوئی تھی وہ اسے تنہائیاں دے گئی تھی۔

"مائے یونیورس۔۔۔۔"

اسکے قریب بیٹھتے ہلکے سے سرگوشی کرتے سائے اور ہوا کی سرسراہٹ نے اس مالکوتی حسن کی مالک لڑکی کے بالوں سے چھیڑ خانی کی تھی۔

"صرف کچھ دن اور ،اسکے بعد دنیا کا کوئی غم آپکو چھو نہیں سکے گا۔۔"

وہ سائیہ اس پہ جیسے ہی جھکا تھا تو پھر وہیں وحشت ناک چیخوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔






"بس کچھ دن اور ہنی پھر سب ٹھیک ہوجائے گا جب میں تمہیں اپنے سنگ ہمیشہ کیلئے اپنی دنیا میں لےجاؤنگا ،لوگ کیا کہتے ہیں ہمیں اسکی پرواہ نہیں کرنی ہے۔۔۔۔"

اس نےذرا کے ذرا جھکتے اسکے کانوں میں سرگوشی کی تھی اور اسکے گداز لبوں کو چوما۔



Post a Comment

Previous Post Next Post