Watan Ki Mitti Gawah Rehna By Soni Mirza Episode 7
Watan Ki Mitti Gawah Rehna By Soni Mirza Episode 7
"ازلان شاہ دھمکی نہیں دیتا
عمر۔۔۔۔۔بلکہ وارننگ دیتا ہے۔۔۔۔کہا تھا نہ کہ میری بیوی کی طرف دوبارہ آنکھ اٹھا کر
بھی مت دیکھنا۔۔۔۔ورنہ تمہاری ماں بہن کے ساتھ کیا ہوگا۔۔۔۔شاید تم بھول گئے کہ کیا
کہا تھا میں نے"۔ اس نے جھک کر اسکے کان میں سرگوشی کی تو عمر نے اسے گُھورا۔
"کیا کرنے والے ہو تم ازلان"؟
وہ نظریں ملا کر غصے سے بولا۔
"زیادہ کچھ نہیں۔۔۔۔بس جو کہا
تھا اس پر عمل کروں گا۔۔۔۔۔اور تم۔۔۔۔۔تم کچھ بھی نہیں کر پاؤ گے"۔ ازلان نے ٹھہرے
ہوۓ مدھم لہجے میں کہا تو اس نے پھر سے گُھورا۔
"تمہیں لگتا ہے کہ تم میری
عزت پر ہاتھ ڈالو گے اور میں چپ چاپ بیٹھا رہوں گا"؟
"یہ خیال تو تم نے میرے بارے
میں کیا تھا۔۔۔۔لیکن خیر۔۔۔۔تم نے جس انسان سے پنگا لیا ہے نہ عمر۔۔۔۔وہ انسان تمہاری
نسلیں تک برباد کرنے کی طاقت رکھتا ہے"۔ دھیمی آواز۔۔۔۔سرد لہجہ۔۔۔۔پُرسکون انداز۔۔۔۔وہ
پور پور تباہی تھا۔
2nd Sp Text 👇👇👇
"کہتے ہیں نا۔۔۔۔محبت کی کوئی
زبان نہیں ہوتی۔۔۔یہ وہ جذبہ هے۔۔۔جس کا اظہار لفظوں ،آنکھوں اور رویوں کا محتاج نہیں۔۔۔۔
بلکہ شاید بنا کہے ،بنا دیکھے ، بنا کسی راہ پہ چلے۔۔۔۔۔یہ ایک دل سے دوسرے دل تک سفر
کر لیتی هے۔۔۔۔میں
یہ سب جانتا ہوں لیکن پھر
بھی۔۔۔۔پھر بھی یہ چاہتا ہوں کہ ایک بار۔۔۔۔۔ تمہارے دل پر اپنا ہاتھ رکھ کر۔۔۔تمہاری دھڑکن کو اپنی انگلیوں کی پوروں پر محسوس کرکے۔۔۔۔تمہاری
آنکھوں میں جھانک کے دھیرے سےکہوں۔۔۔۔۔سنو ! مجھے تم سے محبت ھے زیمل۔۔۔۔۔شدید محبت"۔
زیمل کے گال سرخ ہونے لگے
تھے۔ اسکا گورا چمکتا چہرہ بلشنگ کرنے لگا تھا۔
"اب اتنی سی بات پر یوں بلش
کیا کروگی تو معاملہ جان لیوا ہو جائے گا۔۔۔۔بڑی جلدی مار دو گی تم"؟ وہ مسکرا
کر بولا تھا۔
ازلان نے اسکی گالوں میں چند
لمحوں کیلئے پڑنے والا گڑھا دیکھا۔ شادی کے بعد اس ڈمپل نے پہلی بار عجیب سے انداز
میں اسے اپنی طرف کھینچا تھا۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ