Tujh Sang Zindagi Ke Rang Romantic Novel By Dur E Najaf
Tujh Sang Zindagi Ke Rang Romantic Novel By Dur E Najaf
وہ اس کے کمرے میں اس کی الماری
میں گھسی چیزوں کو الٹ پلٹ کردیکھ رہی تھی اور زویا دروازے پر ڈرتے ہوئے پہرہ دے رہی
تھی۔۔۔
"زویا! کتنے بورنگ ہیں تمہارے
وجی بھائی، کوئی کام کی چیز نہیں ہے ان کی کبرڈ میں" علیزے منہ بناتے ہوئے بولی
ساتھ ہی ایک نظر بیڈ پر ڈالی جہاں وجدان کے کپڑے خود کے گھر (الماری) سے نکالے جانے
پر رو رہے تھے.
"ہاں بھااااائییییییی۔۔۔۔۔" زویا کچھ
بولنے لگی تھی کہ اچانک اسکی نظر سیڑھیوں پر پڑی جہاں سے وجدان اسے اوپرآتا دکھائی
دیا، زویا کے باقی الفاظ اس کے منہ میں ہی
رہ گئے، وہ بھاگ جانا چاہتی تھی مگر برا ہوا جو وجدان کی نظر اس پر پڑ گئی، وہ پہلے
حیرت اور پھر کچھ غصے سے اسے اپنے کمرے کے باہر دیکھ رہا تھا جہاں دروازے کے بلکل وسط
میں زویا کھڑی تھی جو کہ صاف دکھائی دے رہا تھا کہ وہ اس کے کمرے میں ہی تھی ۔۔۔۔
" وجدان بھائی!" زویا کی
سرگوشی نما آواز میں سنی گئی پکار پر علیزے نے الماری سے منہ نکال کر دیکھا تو سامنے
زویا منہ کھولے وجدان کو دیکھ رہی تھی جو غصےسے
بھپرے شیر کی طرح آگے بڑھ رہا تھا، علیزے کے ہاتھ میں موجود وجدان کی گھڑی خوف کی وجہ
سے نیچے گر گئی تھی۔۔۔
"کیا کر رہی ہو یہاں تم دونوں"
وجدان زویا کو غصے سے گھورتے ہوئے غرا کر بولا، ساتھ ہی اس نے ایک نظر علیزے پر بھی
ڈالی تھی، اس کی غراہٹ سن کر وہ دونوں سہم گئیں اور زویا کے الفاظ منہ میں ہی دم دم
توڑ گئے۔۔۔۔۔
"کچھ پوچھا ہے میں نے تم سے
یہاں کیا کر رہی ہو" اس بار وہ چلا کر بولا تو علیزے جو باہر کی طرف آرہی تھی
وہ دو قدم پیچھے ہوگئ تھی۔۔۔
"بھائی وو وہ۔۔۔ ہم تو بس۔۔۔ آپ کا۔۔۔۔" ابھی اس کی بات
پوری بھی نہیں ہوئی تھی کہ وجدان کا ہاتھ اٹھا اور زویا کے گال پر نشان چھوڑ گیا، زویا
کو تھپڑ پڑتے دیکھ علیزے کی چیخ نکل گئی جسے روکنے کے لیے اس نے اپنے ہونٹوں پر دونوں
ہاتھ رکھ لیے۔۔۔
"دفع ہو جاؤ یہاں سے۔ " زویا کو گال
پر ہاتھ رکھے ساکت کھڑا دیکھ کر وہ دھاڑا۔۔۔
اس کی دھاڑ پر زویا ہوش میں
آئی اور روتے ہوئے نیچے کی جانب بھاگی۔۔۔
زویا کے جاتے ہی وجدان کی
نظر سہمی کھڑی علیزے پر پڑی، اس کی نظر خود پر محسوس کر کے علیزے جی جان سے کانپی، وجدان نے غصے سے اسے دیکھا اور تیزی سے اس کی جانب
بڑھا، وجدان کے قدموں کو دیکھتے ہوئے علیزے ڈر کے مارے اپنے قدم پیچھے لینے لگی، اس
کو لگا کہ اب اگلا تھپڑ اس کے گال پر پڑے گا۔۔۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ
Pdf link plz
ReplyDeleteRomntic novel. Aur b hoskata tha romantic ye. Good effort.
ReplyDeleteamazing novel
ReplyDeletesnd me next epi
ReplyDelete