Nifaz Urdu Aur Hamari Zimma Daari Written By Nimra Amin

Nifaz Urdu Aur Hamari Zimma Daari Written By Nimra Amin

Nifaz Urdu Aur Hamari Zimma Daari Written By Nimra Amin


"نفاذ اردو اور ہماری ذمہ داری"


مصنفہ: نمرہ امین (لاہور)

 

"اردو زبان نہ صرف پاکستان کی قومی زبان بلکہ برصغیر کی معیاری زبانوں میں سے ایک ہے۔"

کوئی بھی قوم و ملک اس وقت تک حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کر سکتی ہے جب تک وہ اپنی قومی زبان کو زندگی میں لازم و ملزوم نہیں کر لیتے۔ دنیا کی کسی قوم نے اس وقت تک ترقی نہیں کی جب تک وہ اپنی زبان کو ہر شعبہ میں ذریعہ اظہار نہیں بنایا۔

قومیں اپنی تہذیب پر پروان چڑھتی ہیں۔ جن قوموں سے ان کی تہذیب و پہچان چھین لی جائے وہ دنیا میں اپنا مقام نہیں بنا سکتیں۔ زبان جہاں رابطے کا ذریعہ ہے وہیں یہ قوم و ملک کی پہچان بھی ہیں۔

قاعد اعظم نے قیام پاکستان سے پہلے ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کی قومی اور سرکاری زبان اردو ہوگی۔ لیکن آج ہم اپنی مادری قومی زبان اردو کو چھوڑ کر دوسری زبانوں اور ان کی تہذیب کو اپنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انگریزی زبان کو ہم نے اپنے ترقی و کامیابی کا راستہ بنا لیا ہوا ہے۔ آج ہم خود اپنے بچوں کو لکھنا پڑھنا ہی انگریزی میں سیکھا رہے ہیں۔ ان کو مہنگے اسکول، کالج بھیجتے ہیں ان کی زبان پر صرف انگریزی ہوتی ہے اردو لکھنا، پڑھنا وہ جانتے ہی نہیں اور ہم فخر کرتے ہیں کہ ہمارے بچے انگریزی بولتے ہیں۔ جبکہ اگر ہم اپنی قومی زبان اردو بھی اپنے بچوں کو سیکھائیں تو ہماری قوم ہمارا معاشرہ ترقی یافتہ کہلائے گا اور ہم اپنی اردو زبان پر عبور حاصل کر سکیں گے۔ اپنی قومی زبان کو یہ حق دیں کہ اسے سرکاری و نجی سطح پر استعمال کریں۔ کسی احساس کمتری میں نہیں رہیں کہ اردو زبان سے انسان کی عزت نفس پر فرق پڑے گا۔ بلکہ اردو زبان ادب کی زبان ہے جس کے بولنے سے انسان خود کو اور سب کو عزت ہی بخشتا ہے۔ اگر ہم اپنی اردو قومی زبان کو اس کا جائز مقام دیں اپنی تعلیمی نصاب میں بھی اس کو ضروری رکھیں تو ہر انسان اس معاشرے میں ترقی کر سکے گا کیونکہ اردو ایسی زبان ہے جو ہر ایک کو آسانی سے سمجھ آ جاتی ہے۔ یہ زبان صرف رابطے کا ذریعہ نہیں ہے یہ ہماری پہچان ہے۔ اردو زبان  نا صرف پاکستان کی قومی زبان ہے بلکہ پورے ملک کی واحد مشترکہ زبان ہے۔ جو اس ملک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کرتی ہے۔ ہر کام میں، لین دین، بات چیت میں، ہمارے لیے آسانی کرتی ہے۔ ہمارے لیے ہماری اردو زبان قابل فخر اور ادب کی زبان ہے جو ہماری ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post