Nahl Complete Novel By Fatima Noor

Nahl Complete Novel By Fatima Noor

Nahl Complete Novel By Fatima Noor

Novel Name : Nahl
Writer Name: Fatima Noor
Category : LATEST COMPLETE NOVEL,Islamic Based,
Novel status : Complete

کیا خیال ہے آگے واک پر چلیں ؟"

" آاا نہیں ۔۔میں تھک گئ ہوں "

 اللہ اللہ اتنی دیر اسے ٹھنڈ میں نہیں رہنا تھا

" ایسا کون سا کام کیا ہے جو تھک گئ ہیں ؟" وہ رک گیا اور پاکٹ میں ہاتھ ڈالے اسے دیکھا

" بس تھک گئ ہوں ۔۔" وہ جھنجھلائ، موصوف راستے میں کھڑے ہوگئے تھے اور وہ سردی سے جمنے کو تھی

" کوئ وجہ بھی تو ہو نا ۔۔۔"

" عیسیٰ ۔۔۔۔"

" جی مسز عیسیٰ ۔۔۔"

" مجھے سردی لگ رہی ہے "

قدرے روہانسی ہوئ

" لیکن سردی کہاں ہے ؟ ہم اسلام آباد والے کچھ برگر واقع ہوئے ہیں اس لئے ہمیں سردی لگتی ہے " سنجیدگی سے اسے دیکھا

" آپ کا شہر بہت برا ہے "

" حد ادب ۔۔میرا شہر مجھے بہت عزیز ہے "

" پھر رہیں اسی شہر میں ۔۔"

پیر پٹختی وہ آگے بڑھی ، دانت بجنے کو تھے ، عیسیٰ جیبوں میں ہاتھ ڈالے اس کے پیچھے آیا

" اچھا رکیں ۔۔۔ایسے کیسے سردی میں جائیں گی " وہ اس کے ساتھ چلنے لگا

" چلی جائوں گی ، آپ یہاں بیٹھ کر اپنے شہر کی شان میں قصیدے پڑھیں "

وہ تیزی سے نیچے کی طرف جارہی تھی ، عیسیٰ نے بمشکل مسکراہٹ دبائ

" مادام "

" میں نہیں سن رہی"

" قرۃ العین ۔۔"

" نام مت لیں میرا "

" مسز عیسیٰ ۔۔"

" ٹائٹل سے مت پکاریں "

" جان عیسیٰ ۔۔۔"

اس کا چہرہ سرخ ہوا

" ایسے بھی مت پکاریں "

" پھر کیسے پکاروں ؟"

" پکاریں ہی مت "

" یعنی سانس لینا چھوڑ دوں ؟

وہ رکی ،خفا نگاہوں سے اسے دیکھا ، ناک سرخ پڑرہی تھی

" اچھا بولنا سیکھ لیں بس "

وہ ہنسا اور اس کا ہاتھ تھاما

" آئیں میرے ساتھ "

 اس کا ہاتھ تھامے نیچے بنی ایک شاپ میں لے کر آیا ، وہاں مختلف شال اور جیکٹ وغیرہ رکھی تھیں ، اندر جاکر ایک دو شال اٹھائیں

" کون سی لیں گی ؟"

سیاہ اور مہرون شال اس کو دکھائیں

" مجھے نہیں لینی "

 وہ ہنوز خفا تھی، وہ گہری سانس لیتا شال لے کر اس تک آیا

" پہن لیں ۔۔"

" مجھے نہیں پہننی "

 زکام زدہ سانس اندر کھینچی، اس نے اب کے افسوس سے سر ہلایا اور شال کھول کر اس کے گرد پھیلائ

" اپنے لئے نا صحیح میرے لئے خود کا خیال رکھیں "

 اسے دیکھتے دھیرے سے کہا قرت نے نگاہ اٹھائ ، اسے دیکھا نظر اس کی سیاہ جیکٹ پر گئ، پھر شال کو دیکھا ، دوبارہ اسے دیکھا ، کھینچ کر شال کو اپنے اردگرد پھیلایا اور پھر ایک قدم آگے کو ہوئ

" ایک بات کہوں عیسیٰ ؟"

" میں سن رہا ہوں "

 وہ مسکرایا

" کاش آپ نے دو چار ناول پڑھے ہوتے "

 افسوس سے کہتے وہ پیچھے کو ہوئ، دروازہ کھولا اور باہر بڑھ گئ ، عیسیٰ کی مسکراہٹ غائب ہوئ

" ناولز کیا کیا تعلق اس سب سے ؟" پیچھے سے پکارا لیکن وہ ان سنی کرتی آگے بڑھ گئ

نحل



Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Nahl Complete Novel By Fatima Noor is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback


Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
  

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 


Follow Us On Instagram Tiktok


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post