Tera Ishq Mera Intaqam Novel By Zahra Farrukh Hasan Episode 37
Tera Ishq Mera Intaqam Novel By Zahra Farrukh Hasan Episode 37
’’کیا
دیکھ رہا ہے ؟‘‘
’’اپنی بیوی کو۔ کوئی
پابندی ہے؟‘‘ وہ ہنوز اس پر نظریں گاڑے ہوئے تھا ۔
’’ہاں، ہے پابندی ۔ اتنا
کیوں گھورتا ہے ۔‘‘ وہ تلاملاتے ہوئے بولی مگر زولفقار کی نگاہوں کی گرم حدت اتنی گہری تھی کہ گال اور دہک اٹھے تھے ۔
’’کوشش کرتا ہوں نہ
دیکھوں مگر آنکھیں مانتی ہی نہیں۔‘‘ سنہری
آنکھوں میں جذبے سلگ رہے تھے ، رمشا نے نظریں جھکا لیں۔ دل بے ہنگم سا دھڑک دھڑک
کر اسے پاگل کر دیتا کہ اس نے ہڑبڑاہٹ میں اپنا جوتا پاؤں میں ڈالنے کی کوشش کی
مگر برا ہو لرزتی پلکوں سے لے کر کپکپاتے ہاتھوں کا ، جوتا اس کے ہاتھ سے پھسلا
چشمے کے تیز بہاؤ میں اس کے پاؤں سے نکل کر آگے بہنے لگا۔
’’ہائے …. میرا جوتا…‘‘ وہ
فوراً اٹھ کر پانی کے بہاؤ کی طرف لپکی تو وہ بھی چونک کر اٹھا تھا ۔ ’’ارے، سنبھل
کر ۔‘‘ زولفقار نے اسے روکنے کے لیے ہاتھ بڑھایا، مگر رمشا اس سے پہلے ہی پھسلتے
پتھروں پر قدم رکھ چکی تھی۔ اگلے ہی لمحے اس کا پاؤں پھسلا اور وہ اپنا توازن کھو
بیٹھی۔ زولفقار نے اسے تھامنے کی کوشش کی تو دونوں ہی پانی میں جا گرے۔
چشمے کے ٹھنڈے پانی کے
چھینٹے چاروں طرف بکھر گئے۔ رمشا چند لمحوں کے لیے بالکل ساکت رہ گئی۔ زولفقار کا
ہاتھ اب بھی اس کی کمر کے گرد تھا۔ دونوں
ایک دوسرے کے اتنے قریب تھے کہ ان کی نگاہیں بےاختیار ایک دوسرے میں پیوست ہو
گئیں۔ ایک لمحے کو نہ جوتا یاد رہا، نہ چشمے کا شور… بس دونوں کی نظریں ایک دوسرے
پر ٹھہر گئیں۔ پھر رمشا کو جیسے اچانک اپنی حالت کا احساس ہوا۔ ’’چھوڑو مجھے ۔‘‘
اس نے فوراً خود کو اس سے الگ کرنا چاہا، مگر پھسلتے پتھروں پر دوبارہ پاؤں جمانا
آسان نہیں تھا۔ زولفقار نے اس کا بازو مضبوطی سے تھام لیا۔
’’آرام سے، پہاڑن ، ایک بار گرنا کافی نہیں تھا جو دوسری بار بھی
ارادہ ہے؟‘‘
’’میرا جوتا تمہاری وجہ سے
گیا ہے۔‘‘
’’میری وجہ سے؟‘‘ اس نے
حیرت سے ابرو اٹھائے۔ ’’میں تو بڑے آرام سے بیٹھا تمہیں دیکھ رہا تھا۔ جوتے نے
خودکشی کا فیصلہ کیا، اس میں میرا کیا قصور؟‘‘
’’ خاںزداہ …‘‘ وہ چلائی تو
اس نے فوری سنجیدگی اختیار کر لی ۔ ’’اچھا، اچھا… غصہ بعد میں کرنا، پہلے باہر
نکلو۔‘‘
’’تمہاری وجہ سے گرے ہیں
ہم۔‘‘ اس نے خفگی سے کہا، پھر بہتے پانی کی طرف دیکھ کر روہانسی ہو گئی۔ ’’میرا
جوتا بھی بہہ گیا۔‘‘
زولفقار نے اس کے چہرے کی
طرف دیکھا۔ اس کی آنکھوں میں اب واقعی
نمی اتر آئی تھی۔ وہ ایک لمحہ بھی
ضائع کیے بغیر اسے اپنے سینے سے لگا گیا۔ ’’جوتے کے لیے رونا بالکل بھی نہیں… میں
تمہیں جوتوں کی پوری شاپ دلوا دوں گا۔ ابھی باہر نکلتے ہیں۔‘‘
اس نے اسے اپنی بانہوں
میں اٹھایا اور بہت احتیاط سے پھسلتے پتھروں سے بچاتا ہوا کنارے کی طرف لے آیا۔
پانی سے باہر نکلتے ہی
ٹھنڈی ہوا نے ان کے بھیگے جسموں کو چھوا تو سردی کی ایک تیز لہر دونوں کے بدن میں
دوڑ گئی۔ رمشا نے بےاختیار اپنے بازو سمیٹ لیے، جبکہ زولفقار نے اسے زمین پر
اتارتے ہوئے فوراً اس کے چہرے کی طرف دیکھا ، اس
کے بالوں سے پانی کی بوندیں ٹپک رہی تھیں اور دوپٹہ بھیگ کر اس کے کندھوں
سے چپک گیا تھا۔ بھیگا ہوا سا سراپا … پہلی بار اس کے دل نے اعتراف کر ڈالا کہ آج
اگر اپنا ایمان بچا لیا تو محبت فتح کر لے گا ۔ ادھر اس کی نگاہوں کے سلگتے جذبات
سے بے خبر رمشا نے لرزتی آواز میں کہا ۔
’’میرا جوتا بہہ گیا ، میرا
پیارا جوتا ۔"
زولفقار نے بہتے پانی پر
ایک نظر ڈالی، پھر اس کے چہرے کو دیکھا۔
’’جوتے کی فکر چھوڑو، پہلے
خود کو دیکھو ۔‘‘ اس کی نگاہیں بار بار اس کے بھیگے سراپے پر بھٹک رہی تھی
’’تمہیں کیا معلوم، یہ میرا
بہت ہی پیارا جوتا تھا ، اپنے حصے کے سیب بیچ کر خریدے تھے ۔ ‘‘
’’تو پھر اس کی یاد میں دو
منٹ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔‘‘ اس نے سنجیدہ بننے کی کوشش کی، مگر اس کی آنکھوں
میں ہنسی صاف دکھائی دے رہی تھی۔
رمشا نے اسے گھور کر
دیکھا، لیکن اس بار جواب دینے کے بجائے دونوں ہاتھ اپنے بازوؤں کے گرد لپیٹ لیے۔
ٹھنڈی ہوا بھیگے ہوئے کپڑوں سے ٹکراتی تو اس کے جسم میں تیز سردی کی لہر دوڑ جاتی
تھی ۔ زولفقار کی مسکراہٹ فوراً مدھم پڑ گئی۔ " پہاڑن۔ "
’’کیا؟‘‘ اس نے دانت بجنے
سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے اسے دیکھا ۔
’’تمہیں سردی لگ رہی ہے؟‘‘
’’نہیں تو…‘‘ اس نے فوراً
انکار کیا، مگر اگلے ہی لمحے ایک اور کپکپی اس کے بدن میں دوڑ گئی۔ زولفقار نے کچھ
کہے بغیر اپنی جیکٹ اتاری اور اس کے کندھوں پر ڈال دی پھر اس کے سامنے جیکٹ کے دونوں پلو درست کرتے ہوئے بولا …"
آو چلو گھر چلتے ہیں ۔"
رمشا نے جیکٹ کو اپنے گرد
سمیٹ لیا۔ وہ اس کے جسم کی گرمی اور خوشبو سے بھری ہوئی تھی۔ اس نے سر اٹھا کر
زولفقار کو دیکھا ۔’’ خاںزداہ تمھیں سردی لگ جائے گی ۔" وہ ہلکے سے مسکرایا ۔
’’مجھے سردی نہیں لگتی … ‘‘
اس نے فوراً اسے دیکھا۔
’’ جھوٹے ، سردی نہیں لگتی تو پھر مجھے ہیٹر کیوں بنا کر تنگ کرتا ہے … ‘‘ زولفقار کے لبوں پر دھیمی سی مسکراہٹ
پھیل گئی۔ اس نے آہستہ سے اس کی ٹھوڑی تھام کر چہرہ اپنی طرف اٹھایا۔ رمشا کی پلکیں
بےاختیار لرزیں۔
" تمھیں میرے ہیٹر بنانے پر
اعتراض ہے یا تنگ ہونے پر …" مدھم آواز میں گھلتے بھاری پن نے رمشا کی پلکوں
پر ڈھیروں بوجھ لاد دیا ۔ یہ پہلے لمحات ان دونوں کے درمیان تھے جب صرف دھڑکنوں کا
شور تھا کوئی اور کوئی آواز نہیں….
" اجازت دو تو تمھیں اپنا
ہیٹر بنا لوں میں…" اس کی انگلیاں رمشا کی ٹھوڑی کو سہلا رہی تھی اور آنکھیں
اس کے چہرے کے سرخی سے پھسلتی ہوئی لرزتے لبوں پر جا ٹہھری ، نہ کوئی مصنوعی رنگ ،
نہ کوئی مصنوعی بناوٹ ، بس اپنی قدرتی سرخی میں ڈوبے لبوں پر ٹہھری لرزش ، یہ سردی کی شدت تھی یا زولفقار کی اس قدر قربت
کا اثر، وہ خود بھی نہیں سمجھ پائی۔ مگر اس کے لرزتے لبوں کی کشش زولفقار کے لیے
خود پر قابو رکھنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو چکا تھا ۔
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ




































































































