Mah e Ramzan by Atia Rani

Mah e Ramzan by Atia Rani

Mah e Ramzan by Atia Rani

Urdu poetry is an ancient tradition. It has many different types. It is considered as an important element of our culture. It is a best way to express feelings of love, pain,anxiety and suffocation.
A poet interprets his inner feelings and condition through his words.

ماہِ رمضان نیکیوں رحمتوں سے بھرا

ماہِ رمضان نیکیوں رحمتوں سے بھرا
لوٹ لیں ہم  ڈھیروں رحمتیں
مبارک مہینہ مبارک دن رات
عطا کیں رب نے ہمیں یہ سوغات
اُس نے در وا کر دٸیے خزانوں بھرے
مقدس مہینہ مقدس کتاب
اس ماہِ مبارک میں عطا رب نے کی
تلاوتِ قرآنی سے ہیں گھر گھر گونجتے
دستر خوان ہیں سجتے اس ہی ماہ میں
برکتیں ہوتی ہیں نازل دن رات میں
روزِدار  کی سانسیں بھی عبادت بنیں
سونا جاگنا بھی ہے عبادت اس ماہ میں
غریبوں کی سرپرستی کرو اس طرح
کہ رب خوش ہو تم سے بے انتہا
جو رکھتے ہیں یتیم و مِسکن کا خیال
رب ان کی دعاٶں کو نہیں ٹالتا
اپنے بچوں کو سکھاٶ روزے کی اہمیت
اس ماہ کی فضیلت اس کی افادیت
خدا منظور ہم سب کی عبادت کرے
دنیا و آخرت میں ہمیں سرخرو  کرے
اے خدا تجھ سے مانگتی ہوں بس اک دعا
بخشش کا ہمارے سامان کر
پاک نبی ﷺ
کی امت سوالی ہے بنی
خالی ہاتھ کسی کو نہ لوٹانا ربِ جلیل
ہم گناہ گاروں کو بخش دے مالک میرے
تو غفور و رحیم ہے سب کی سُنتا ہے تو
ستر ماٶں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے تو
سہہ نہیں سکتی دنیا کی سخت دھوپ کو
کیسے  سہہ پاٶں گی آخرت کی سختیوں کو میرے آقا نے وعدہ لیا  ہے تجھ سے
اپنی اُمت کی بخشش کا
میری کشتی پار لگانا اے میرے خدا
جہنم کی آگ سے بچانا ربِ جلیل ۔

     از قلم عطیہ رانی   

Post a Comment

Previous Post Next Post