Jahez by Nagina Basharat




Jahez by Nagina Basharat


Jahez by Nagina Basharat


Urdu poetry is an ancient tradition. It has many different types. It is considered as an important element of our culture. It is a best way to express feelings of love, pain,anxiety and suffocation.
A poet interprets his inner feelings and condition through his words.

جہیز  Say No  to Dowry



كل اس آنگن میں
اك من موہنی صورت اتری تھی
ماں كی آنكھ كا تارا تھی
باپ كا راج دلارا تھی

وہ اجلی اجلی پیاری پری
ہر دل كی دھڑكن بن بیٹھی
لمحوں كا كھیل پھر شروع ہوا
تقدیر نے اپنا كام كیا

وہ پیاری پری۔۔اك  روز اڑی
اپنے آنگن سے دور گئ
كتنی خوشیوں سے بھیجا تھا
كتنے سپنوں كو سینچا تھا

جو پھولوں میں اڑتی پھرتی تھی
جو تتلی سے باتیں كرتی تھی
جو ہر دكھ سےانجانی تھی

پر  آگے عجب كہانی تھی
سپنوں كی اس شہزادی كو
ظالم دنیا میں جانا تھا🍁
اس دنیا كا ہر اك باسی
چاہت سے بڑا بیگانہ تھا

وہ لمحہ لمحہ مرتی تھی
پر پھر بھی ہنستی رھتی تھی
اس چھوٹے دل میں اب اس نے
لاكھوں ہی درد سمیٹے تھے۔۔
نہ آنكھ میں آنسو  لاتی تھی
نہ دل كی بات بتاتی تھی

اب نہ كوی پیار جتاتا ھے
نہ اسكے لاڈ اٹھاتا ھے
یہ ظام دیس كیسا ھے؟؟؟؟
جہاں۔۔ ہر چیز كی قیمت پیسہ ھے

وہ جو اپنے دیس كی رانی تھی
پر یہاں پر اسكا كوی نہیں
پھر۔۔۔
روز اك نیا ظلم اٹھا
اور درد كا بادل بھی نہ چھٹا
چپ رھتی تھی۔۔ تڑپتی تھی
پر  لب سے كچھ نہ كہتی تھی

پھر!
وقت كی آندھی ایسی چلی
وہ ننھی پری۔۔پھر اك روز اڑی
اپنے آنگن سے دور گئ
پر۔۔اب جہاں وہ آیی ھے
یہاں نہ كوی رسوای ھے
اب میٹھی نیند وہ سوتی ھے🍁

اب نہ یہ پری جاگے گی
اور
كچھ نہ دنیا سے مانگے گی🍁

پر اك شكوہ وہ كرتی تھی۔۔
آخر اسكی خطا كیا تھی؟؟؟
كس چیز نے اسكو مارا ھے🍁🍁
كس چیز نے اسكو مارا ھے؟؟؟؟

  نگینہ بشارت رایٹز📝


Post a Comment

Previous Post Next Post