kitab e zindagi written by Iqra Manzoor AbdulHakimi

kitab e Zindagi written by Iqra Manzoor AbdulHakimi

kitab e Zindagi written by Iqra Manzoor AbdulHakimi

💞"کتاب زندگی"💞


یہ جو زندگی کی کتاب ہے!
اس کاالگ ہی حساب ہے
کسی کی توگُل گلزار ہے
کسی کی جان لیوا عذاب ہے
کچھ کھو دیا،کچھ پا لیا
کہیں رو دیا ،کہیں گا لیا
کہیں رحمتوں کی ہیں بارشیں
کہیں غم ہے کہیں عذاب ہیں
یہ جو زندگی کی کتاب ہے!
اس کا الگ ہی حساب ہے
کسی کی امتحانوں نے جان لی
کسی نے وقت کی مان لی
کوئی توتھک گیا،تو رُک گیا
کسی نے بدلنے کی ٹھان لی۔۔۔
کسی کو اس کی قدر نہیں
مانگاجسکو،کسی نے عمر بھر
کسی کوبن مانگے ملی منزلیں
کوئی بھٹکتا راہ گیا دربدر
یہ جو زندگی کی کتاب ہے !
اس کاالگ ہی حساب ہے
کہیں چھاوُں ہےکہیں دھوپ ہے
اس کے ہزاروں روپ ہیں
کسی فقیر کو کر شاہ دیا
کسی شاہ کو فقیر بنادیا
کوئی غلام بن گیا بادشاہ
کسی فرعون کو عبرت بنادیا
ساری زندگی کی عبادتیں۔۔۔
کسی کی گئی رائیگاں
کسی کی اک خوبی پے پڑی نظر
تو بی بی بصری بنادیا۔۔۔۔
کسی کی چھین لی ہر اک خوشی
کسی پےمہرباں بے حساب ہے
یہ جو زندگی کی  کتاب ہے !
اس کا الگ ہی حساب ہے

قراء منظور عبدلحکیمیؓ




Post a Comment

Previous Post Next Post