urdu poetry written by Rizwana shamsuddin





urdu poetry written by Rizwana shamsuddin

urdu poetry written by Rizwana shamsuddin


میری بے بسی گر تجھے تسکین دیتی ہے
خدا اس تسکین کی عمر دراز کرے

از قلم :رضوانہ شمس الدین

*******
یوں ٹوٹ کے رو پڑی میں اسے جاتا دیکھ کر
وقت نزع کی حالت ہو جیسے

از قلم :رضوانہ شمس الدین

******
غم
اے غم
تو ہی بتا
کن لفظوں میں کروں تجھے بیاں
تیرا آنا بھی اچھا
اور جانا بھی بھلا
آئے تو خدا سے ملانے کا ذریعہ بن جائے
جائے تو خوشی کا ہاتھ تھما کر چلی جائے
تیرا آنے اور جانے کا انداز ہی تو زندگی کو زندگی بناتا ہے……..

از قلم :رضوانہ شمس الدین

******
میں نے دیکھے ہیں

خود غرضی کی پھیلتی وبا میں
رشتوں کے تقدس کو پامال ہوتے دیکھے ہیں
ہاں میں نے دیکھے ہیں
امیری کی تتلی اڑان بھرتی روز بہ روز
غریبی کو ایک کنارے کھڑا روتے دیکھے ہیں
ہاں میں نے دیکھے ہیں
وہ چاند جو تھا کبھی دسترس میں میری
آج ٹوٹ کر غیر کی جھولی میں گرتے دیکھے ہیں
ہاں میں نے دیکھے ہیں
چاند تاروں کو توڑ لانےکی قسمیں کھاتے تھے جو کبھی
آج انھیں کو دل بھی توڑتے دیکھے ہیں
ہاں میں نے دیکھے ہیں
وہ جو دم بھرتے تھے کبھی کسی کا
آج انتظار میں ان ہی کا دم نکلتے دیکھے ہیں
ہاں میں نے دیکھے ہیں
یہ کیسے عاشق مزاج لوگ ہیں جو محبت کا بوجھ ڈھوتے تھکتے نہیں
بغیر معاوضے کے ایسے مزدور بھی دیکھے ہیں
ہاں میں نے دیکھے ہیں
منزل کی جستجو میں نکلے مسافروں کو
بیچ راہ میں بھٹکتے دیکھے ہیں
ہاں میں نے دیکھے ہیں
دلوں کو تڑپتے دیکھے ہیں
آنسوؤں کو مچلتے دیکھے ہیں
لبوں کو سسکتے دیکھے ہیں
قدموں کو لڑکھڑاتے دیکھے ہیں
ہاں میں نے دیکھے ہیں
ہاں میں نے دیکھے ہیں…………

از قلم :رضوانہ شمس الدین

*******

Post a Comment

Previous Post Next Post