Hsaas Tbiyat Log

Hsaas Tbiyat Log

Hsaas Tbiyat Log

حساس طبیعت لوگ

ازقلم....... کشما صیل غزل

%%%%
حساس طبعیت لوگوں کے بھی عجیب مسائل ہوتے ہیں۔  دوسروں کے لیے خود کی مصروفیات ترک کر کے ان کو وقت دینے والے یہ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو نہ صرف محسوس کرتے ہیں بلکہ کہیں نہ کہیں ہر بات کو ذمہ دار خود کو محسوس کرتے ہیں۔ کوئی نظر انداز کرے، سخت لہجے میں بات کرے ، گو کہ ہر طرح کی بات کو گہرائی میں جا کر سوچنے لگ جاتے ہیں۔ دوسروں کو خوش کرنے کے لیے اپنے دکھ درد کو بھی فراموش کر دیتے ۔
پھر ایک وقت آتا ہے کہ اپنی قدر و قیمت کھو دیتے ہیں بھلا ایسے لوگوں کی قدر کی جا سکتی جو ہر وقت میسر ہوں ، جو ہماری خوشی غمی میں اپنے احساسات کو رد کرتے ہوئے ہمارے ساتھ شامل ہوتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو بے وقوف تصور کیا جاتا ۔   بھلا کوئی چیز ہو یا انسان بغیر جدو جہد کے میسر آ جائے ہمیں تو اس کی قدر  ہم تھوڑی نہ کرتے ۔
ہم تو ان چیزوں اور انسانوں کے پیچھے بھاگنے کے عادی جو ہماری پہنچ سے دور ہوں۔ جن کو ہمارے احساست ہماری ساتھ کی قدر نہ ہو ہم بھی انہی کے پیچھے ذلیل و خوار ہونا پسند کرتے مگر جو خاموشی سے ہمارے ساتھ سائے کی طرح رہتے ہماری پرواہ کرتے ان کو نظر انداز کرنا اپنا فرض سمجھے ۔ سیرابوں کے پیچھے بھاگتے بھاگتے حقیقت کو جھٹلا دیتے۔
پھر یہی حساس طبعیت لوگ اندر ہی اندر خود کو اذیت دینا تو گوارہ کر لیتے مگر ایک حرف شکایت تک زباں پر نہیں لاتے۔خوشیوں بھری زندگی گزارنے کے لیے کبھی کبھی خود غرض ہونا پڑتا مگر  حساس فطرت لوگوں کے اختیار میں کہاں ہوتا کہ وہ بے حس ہو کر زندگی گزاریں۔



Post a Comment

Previous Post Next Post