Hijab by Tayyaba Mehdi

Hijab by Tayyaba Mehdi

Hijab by Tayyaba Mehdi

حجاب 

حجاب کا نام سنتے ہی ذہن پر دھند سی کیوں چھانے لگتی ہے؟ کیا آپ حجاب کے بارے میں کسی الجھن کا شکار ہیں؟  کیا  آپ حجاب کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟
حجاب کیا ہے؟
حجاب آڑ ہے ، پردہ ہے ، روکنے والی چیز ہے۔
حجاب جبر نہیں آزادی ہے ان نظروں سے جن میں حیا  نہیں ہے ، جو آپ کی طرف بری نیت سے اٹھتی ہیں۔ حجاب عورت کا حق ہے۔ عورت کی زندگی ہے بلکہ رب العزت کی پسند بھی ہے۔
حجاب محض ایک کپڑا نہیں ہے جس میں عورت خود کو چھپاتی ہے، حجاب سے عورت کا  سوچنے کا انداز ، اس کی گفتگو، اس کے چلنے پھرنے کا انداز بھی شامل ہے۔
ہر قیمتی چیز پردے میں ہوتی ہے، اللّٰہ نے  عورت کو قیمتی بنایا ہے ، خانہ کعبہ پر غلاف ہوتا ہے، قرآن مجید پر بھی غلاف موجود ہوتا ہے۔ اللّٰہ نے عورت کے لیے حجاب کا تعین کیا ہے تا کہ وہ خود کو  ڈھانپ سکے۔ ان  بری نظروں سے بچا سکے جو اس کی جانب اٹھتی ہیں۔ انسان ڈھانپی ہوئی چیز کو لینا پسند کرتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر سبزیاں اور پھل ڈھانپے یوئے ہوں تو ہم لینا پسند کریں گے ، اس کے برعکس وہ ڈھانپے نہ ہوں اور اس پر مکھیاں ، کیڑے وغیرہ ہوں تو کیا آپ لینا پسند کریں گے؟ اسی طرح اگر بے حجاب گھومے گی تو لوگ اسے اپنی تفریح کا سامان سمجھے گے۔ حجاب عورت کی ترقی و کامیابی میں آڑ نہیں ہے بلکہ یہ تو کامیابیوں کی وجہ بنے گا، وہ عورتيں جنت کی خوشبو سے مرحوم رہیں گی جو لباس پہننے کے باوجود ننگی رہیں گی۔ اس لیے حجاب عورت کو انعام کے طور پر دیا گیا ہے۔ حجاب حسن ہے اسی لیے اسے اپنی زندگی کا اہم  حصہ بنائیے تاکہ دنیا میں ہی نہیں بلکہ آخرت میں بھی کامیابیاں سمیٹ سکیں۔

Tayyaba Mehdi




3 Comments

  1. Miss tayyeba brilliant writing and also fabulous website

    ReplyDelete
  2. Tayaba Mehdi ma Shaa ALLAH ..but khoob asy e jari rkhain

    ReplyDelete
  3. I write poetry and I am also writing a novel

    ReplyDelete
Previous Post Next Post