Dargha E Ishq Novel by S Merwa Mirza

Dargha E Ishq Novel by S Merwa Mirza

Dargha E Ishq Novel by S Merwa Mirza

Novel Name : Dargha E Ishq 
Writer Name : S Merwa Mirza
Category : ROMANTIC NOVELS,

ناول : درگاہِ عشق

تحریر: ایس مروہ مرزا

سٹوری لائن:

اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوتے اک موذن کی کہانی۔ ایک کرائم انویسٹیکیٹر کی کہانی۔ ایک بگھڑی نواب زادی کی کہانی جسے اللہ کی بارگاہ میں نام بلند کرتے عبداللہ سے عشق ہوا۔ اس عشق نے اس کی ہر بگھڑی شے سنوار دی۔ محبت، ریاضت اور قربانی کے حسین رنگوں سے سچی دلسوز، دلفریب داستان۔

Dargha E Ishq Novel by S Merwa Mirza is a complete novel.
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

"عبداللہ کیا تم جانتے ہو تمہیں کس نے اغوا کروایا تھا؟" زالے اسی جھیل کے کنارے لگے بینچ پر وجدان کا بازو تھامے بیٹھی بولی۔ یہاں اس جگہ بہت سکون تھا۔۔۔۔ دور دور سے آتی ہوائیں جیسے جھیل کے پانی میں ہلچل مچا رہی تھیں۔۔۔ کنارے پر لگی رنگ برنگی ٹیوب لائٹس کا عکس پانی پر ہیرے موتیوں کا گماں پیش کر رہا تھا۔۔۔۔ وجدان اب حیرت اور تجسس لیے اسکی جانب مڑا۔

"یہ بھی پتا ہے تمہیں۔؟۔۔۔۔ اور کیا کیا جانتی ہو تم میرے بارے میں۔ ایک ہی بار بتا دو۔ بار بار مجھے شاک لگ رہا ہے۔۔۔۔ ویسے اغوا کا معاملہ تو آج تک میرے لیے بھی تجسس ہی ہے" وجدان ہلکے سے مسکرایا۔

"میں نے کروایا تھا۔" وہ ایک بار پھر اپنے کارنامے پر ہنسی تھی۔ وجدان نے بے یقینی لیے زالے کی جانب رخ پھیرا۔۔ ۔

"ہاں ناں۔۔۔۔ مجھے تمہاری آواز سننی تھی۔۔۔۔لیکن تمہیں ایک جھلک دیکھنے کے بعد زالے میں اتنی سکت نہیں تھی کہ مزید کچھ سوچتی۔۔۔۔ تمہیں فورا چھوڑنے کا کہہ کر چلی گئی " وجدان اسکے گرد بازو پھیلائے مسکرا دیا۔

"میں بھی کہوں۔۔۔ یہ ضرور کسی اناڑی کا کام ہے" اب وہ اسکے شرارتی چہرے کو دیکھ کر ہنس دی۔

"ھاں تمہیں دیکھنے کے بعد اور تمہاری آواز سننے کے بعد زالے کی ساری صلاحیتیں دم توڑ گئی تھیں۔۔۔۔ میں تو تمہاری آواز کے پیچھے وہاں بھی چلی گئی تھی جہاں۔۔۔۔۔۔۔" زالے ایک لمحے کو رکی۔وجدان اب واقعی تجسس میں تھا۔

"جہاں؟" وہ جاننا چاہتا تھا۔

"جہاں جانے کا کم ازکم زالے مراد جیسی مغرور اور اکڑو لڑکی کبھی نہ سوچتی" وہ اسے مزید تجسس دلا رہی تھی۔ وجدان کو یک دم امام مسجد کی باتیں یاد آئیں۔

"کہیں وہ تم ہی تو نہیں جو میری تلاش میں امام مسجد تک پہنچی تھی؟۔۔۔۔۔ زالے کیا وہ واقعی تم تھی؟" اب تو وجدان اسے دونوں کندھوں سے تھامے پوچھ رہا تھا۔۔۔

"مجھے اندازہ تھا۔۔اللہ کا شکر ہے کہ وہ تم تھی۔ یہ جان کر مجھے بے حد اطمینان ملا ہے زالے۔۔ " زالے کے سر ہلانے پر وہ پھر سے مسکرا رہا تھا۔۔۔۔۔پھر سے اسے خود سے لگائے شاید وہ دیر تک صرف مسکرانا چاہتا تھا۔۔۔۔

"زالے تمہارے لیے کہاں کہاں کھنچی چلی گئی اسکا تو خود اسے بھی علم نہیں عبداللہ۔" اسکی بھینی بھینی پرفیوم کی خوشبو زالے اپنے اندر اتارتے بولی تھی۔۔۔۔۔

"زالے، عبداللہ کے لیے بھی اب کسی نعمت سے کم نہیں ہے" ہاں وہ اعتراف کرنا چاہتا تھا۔۔۔۔ اور وہ کر رہا تھا۔ وہ زالے مراد سے محبت کرنے کا اعتراف کرنا چاہتا تھا۔۔۔۔

"کیا میں عبداللہ کے لیے نعمت سے محبت بن پاوں گی؟" وہ چہرہ روبرو کیے سنجیدہ سی تھی۔۔۔وجدان کو آج اسکے لیے صرف محبت محسوس ہو رہی تھی۔۔۔۔

"تم میرے نکاح میں آتے ہی میری تمام تر محبت کی واحد حق دار بن چکی ہو۔۔۔۔۔ اگر اعتراف چاہتی ہو تو ہاں زالے تم آج سے میری محبت ہو۔۔۔۔ میں پورے دل سے تمہارے ساتھ پر مطمئین ہوں" زالے کو لگا کہ اگر یہ اسکی زندگی کا آخری لمحہ بھی ہے تو وہ گھاٹے میں نہیں رہی۔۔۔۔۔ پہلی بار وہ اسکے ماتھے پر اپنی محبت کا لمس عطا کرتے ہوئے مسکرایا۔۔۔۔۔ اور وہ تو جیسے اپنی زندگی کے کامل ترین لمحے کو جی گئی۔۔۔۔۔کیسا انوکھا اور دلنشین احساس۔۔۔ زالے شاید موازنہ نہ کر پائی کہ زیادہ دلکش عبداللہ کے کہے الفاظ تھے یا اسکے اعتراف کا حسیں سا لمس۔۔۔۔۔ وہ تو سراپا دلکشی تھا۔۔ سکون تھا۔۔۔۔۔۔قرار تھا۔۔۔۔۔۔ حقیقی وجدان تھا۔۔۔۔۔ مان تھا۔۔۔۔ اور یقینا اب زالے کا آسمان تھا۔۔۔۔۔۔۔سب سے بڑھ کر اسکی جان تھا۔۔۔ اپنی خوش قسمتی پر شاید اسے ایسا رشک کبھی نہ تھا۔۔۔۔۔ وہ دل سے اس رب کی شکر گزار تھی جس نے اسے خود کے قریب بھی کر لیا تھا اور عبداللہ بھی اسے عطا کیا تھا۔۔۔۔۔ شاید اس سے بڑھ کر زالے کے لیے اور کوئی خواہش باقی نہیں تھی۔۔۔۔ اسے لگا آج وہ مکمل جہاں پا گئی ہے۔۔۔۔۔۔اپنے عبداللہ کی محبت پا گئی ہے۔۔

Dargha E Ishq Novel by S Merwa Mirza is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback
FoR Online Read

1 Comments

  1. 😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭sorry laken rubab ko nhi ess creacter ma marnaa nhi chyee tha ma ye novel parr k physco fell krr rehi honn kudh ko hrr waqat rubab ka creacter demagh ma rehta ha bakhi humsha ki traa story kmal ki thi or moral lesson tha

    ReplyDelete
Previous Post Next Post