Jazwa Ka Amin by S Marwa Mirza Episode 2

Jazwa Ka Amin by S Marwa Mirza Episode 2

Jazwa Ka Amin by S Marwa Mirza Episode 2

Novel Name : Jazwa Ka Amin 
Writer Name : S Marwa Mirza
Category : Kitab Nagri Special

ناول: جذوہ کا آمن

تحریر: ایس مروہ مرزا

دوسری قسط سے جھلک

آمن نے فون ہاتھ میں ہی پکڑے اپنے اور بہرام کے بیچ کا فاصلہ طے کیا اور عین اسکے قریب جا کر اسکے جھکے کندھے پر ہاتھ رکھے دھیمہ ترین ہوا۔

"وہ پچاس تصویریں کب اور کیسے یہاں سے نکلیں یہ سب جانتا ہوں میں، لیکن اب مزید یہ سلسلہ نہیں چاہتا" آمن کی دہشت اس بے جان ہوتے بہرام کو ورطہ حیرت میں ڈبو گئی اور وہ آمن کے منہ سے ایسی بات بہت نارمل طریقے سے سن کر کانپ کر باقاعدہ نم آنکھیں کیے اپنے ہاتھ جوڑ گیا۔

"سائیں سائیں مجھے معاف کر دیں، اللہ کا واسطہ۔۔۔۔" آمن نے اسکی رونی شکل کے سامنے ہاتھ لہرا کر خاصا بے نیاز تاثر دیا اور اگلے ہی لمحے بہرام کی گردن آمن سکندر شاہ کے ہاتھوں میں تھی۔ زرا سی جنبیش پر وہ مسکین جان سے جا سکتا تھا۔

بہرام کو تو کبھی خواب میں بھی یہ علم نہ تھا کہ آمن سکندر شاہ یہ سب جانتا ہوگا کیونکہ وہ یہ کام بہت صفائی سے کرتا تھا۔ اور آمن نے بھی اسے یہ کام کرتے ہوئے پہلی بار ہی پکڑ لیا مگر چونکہ یہ بھی آمن کے بدلے میں مددگار پہلو تھا تبھی وہ یہ تین سال چپ چاپ اپنا کھیل کھیلتا رہا تھا۔

"معاف کر دوں گا لیکن تمہیں میرے کچھ کام کرنے ہیں، میں آج حویلی جا رہا ہوں کل آجاوں گا۔ پھر بتاتا ہوں تمہیں تمہارا کام، تب تک اپنی یہ چونچ اور عورتوں جیسی شکایتی عادت کو لگام ڈال کر رکھنی ہے۔ کسی کو پتا نہ چلے کہ اس ساری کاروائی کا علم آمن سکندر شاہ کو ہو چکا ہے۔ ورنہ تم مجھے جانتے ہو بہرام میں جتنا راکھ ہوں اتنا بڑا شعلہ بھی ہوں۔ کیا نام ہے تمہاری اس محبوبہ کا۔۔۔۔۔۔ہاں نوری، بچاری شادی سے پہلے تنہا ہو گئی تو مجھے پرسنلی دکھ ہوگا۔ امید ہے تم سمجھ گئے" آمن سکندر شاہ کے لہجے کی تپش نے بہرام کا سانس پل بھر کو سوکھا دیا اور وہ گڑگڑاتی شکل بنائے ہاتھ جوڑ کر مسلسل اثبات میں سر ہلا رہا تھا جس پر آمن نے حقارت سے اسکا گریبان جھٹک کر پیچھے دھکیلا۔

"مجھے معا۔۔۔۔۔" بہرام کی لرزتی آواز میں لڑکھڑاتے ہوئے بھی بے بسی تھی مگر آمن سکندر شاہ کی خون آشام نگاہوں کا زوایہ دیکھتے ہی وہ باقی لفظ اپنے حلق میں گھسائے نظروں سے اوجھل ہو گیا تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Jazwa Ka Amin by S Marwa Mirza Episode 2 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

1st Episode Link

FoR Online Read

Post a Comment

Previous Post Next Post