Rahna Tum Dil Ke Paas Novel By Ifrah khan Episode 2

Rahna Tum Dil Ke Paas Novel By Ifrah khan Episode 2

Rahna Tum Dil Ke Paas Novel By Ifrah khan Episode 2

Novel Name : Rahna Tum Dil Ke Paas
Writer Name : Ifrah khan
Category : Kitab Nagri Special

سنیک:-

تم جب بھی آتی ہو,,اپنی اور میری نہیں بلکہ اے ڈی کی باتیں لےکر بیٹھ جاتی ہو۔

مہدی نے اس کے گال کو سہلاتے ہوئے محبت سے کہا۔۔ جس سے جانیتا پھیکا سا مسکرا دی تھی۔۔۔

وہ مجھے بہت زیادہ مینٹلی ٹارچر کرنے لگا ہے۔۔ اس نے آنکھوں میں آئی نمی کو صاف کیا۔۔

اوکے!! میں بہت جلد اسے کہیں دوسرے شہر بھیج دوں گا۔ فی الحال تم سے کچھ ضروری بات کرنی ہے۔

جانیتا نے سوالیہ نظروں سے اس کی طرف دیکھا اور دل میں ہی اے ڈی کو تین چار برے القاب سے بھی نوازا۔ جس کا اندازہ کتنا درست تھا۔۔

تم اس پاکستانی کو اپنے ساتھ رکھو گی کیونکہ جانتی ہو نا!! مجھے تم سے زیادہ کسی پر بھی اعتماد نہیں ہے۔

ناممکن۔۔۔ میں اسے کیسے رکھوں گی؟؟

تم بھی جانتے ہو مجھے روزانہ کتنے ضروری کام کرنے ہیں اور پھر ممی کے پاس بھی جانا ہے۔

اس نے بیچارگی سے اپنی مجبوریوں کا رونا رویا۔

تو تم سے کس نے کہا کہ اسے فلیٹ پر رکھو؟ تم اسے اپنے ساتھ گھر میں لے کر جاؤ گی!!

تم نے ضرور آج کچھ زیادہ پی لی ہے اور اسی لیے بہکی بہکی باتیں کر رہے ہو۔۔

وہ اس کے ہاتھ جھٹک کر اٹھی اور دور جا کر کھڑی ہو گئی۔۔

میری بات کو سمجھو۔۔ جہاں تک تمہاری ممی کا مسئلہ ہے تو وہ ضرور پاکستانی کو اپنے گھر میں رکھ لیں گی۔

یاد نہیں کس طرح پہلے بھی انہوں نے ایک پاکستانی کو اپنے ساتھ رکھا تھا اور وہ گھر سے تمام جمع پونجی لے کر بھاگ گیا۔

تم کس طرح پیسے پیسے کی محتاج ہو کر میرے پاس آئی تھی اور پھر میں نے ہی تمہیں اس سب سے نکلنے کے لیے سہارا دیا تھا۔

بات کے اختتام پر وہ احسان جتانا بالکل نہیں بھولا تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Rahna Tum Dil Ke Paas By Ifrah khan Episode 2 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback
FoR Online Read

Post a Comment

Previous Post Next Post