Azadi Nahi Izzat Chaiye Written By Iqra Hamayoon

Azadi Nahi Izzat Chaiye Written By  Iqra Hamayoon

Azadi Nahi Izzat Chaiye Written By  Iqra Hamayoon

آذادی نہیں، عزت چاہیے "

آج پھر ایک نیا واقع سننا کو ملا (معزرت کے ساتھ واقع ہی بولو گی کیوں کہ دو دن ہر جگہ یہ خبر سننے کو ملے گی اور پھر وہ ہوا تھا کچھ سمجھ کے لوگ بھول جائیں گے ہمیشہ کی طرح بے شک وہ ایک عذاب کی گھڑی تھی ایک عورت کے لیے) جس کی عزت اس کے بچوں کے سامنے پامال کی گئی.

کیونکہ غلطی تو ہمیشہ عورت کی ہوتی ہے. کیوں گئی تھی وہ؟ کیا اسے رات کو ہی سفر کرنا تھا؟ ہاں جی بالکل درست فرمایا، غلطی عورت کی ہی تھی.

ایک معصوم جانور کو جب ہمارے  ملک کے پندرہ سال کے لڑکوں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تب بھی غلطی اس جانور کی تھی.

ابھی چند دن پہلے ہی کراچی میں ایک معصوم بچی کے ساتھ وہ سب ہوا جس کے بارے میں اسے ابھی کچھ پتا بھی نہیں ہوگا. اس میں بھی غلطی اس معصوم کی ہے.

اور ایسے بہت سے واقعات ہیں جن میں غلطی ہمیشہ اس کی ہوتی ہے جس کے ساتھ غلط ہوتا ہے.

جنوری 2019 سے مئی 2020 تک ،  پریس میں زیادتی کے 688 واقعات رپورٹ ہوئے۔  تاہم ، پولیس کا ڈیٹا زیادہ ہونے کا امکان ہے۔  ایچ آر سی پی کے مطابق ، 2019 میں ، صرف پنجاب میں پولیس نے 3،881 ذیادتی اور گینگ ریپ کے 190 واقعات درج کیے۔

لیکن ہمیں کیا خبر آئی اور ہم نے سن لی تھوڑا افسوس کر لیا اور بس بھول گئے.

کہا ہیں وہ ہماری ماڈرن عورتیں جو مارچ کرتی ہیں اور حق مانگتی ہیں؟؟

کہا ہیں وہ حکمران جو عورت کے حق پہ بات کرتے ہیں؟؟

ہمیں حق نہیں عزت دو. ہمیں آذادی نہیں عزت دو. خدارا ہماری عصمت کو یوں پامال نہ کرو...

اب میری اللہ سے ایک ہی دعا ہے، یااللہ جلد حساب کا دن لے آ اس سے پہلے کوئی اور بہن، بیٹی، ماں اپنے لیے موت مانگے خود کو قتل کرنے کا کہے کیوں کے وہ اب اچھوت بن گئی ہے، اپنے باپ، بھائیوں کے لئے شرمندگی.

سمجھ نہیں آ رہی یہاں اور کیا لکھوں. الفاظ ساتھ نہیں دے رہے. بس ایک سوال ہے. کیا اس عورت کے بچے کبھی نارمل زندگی گزار سکیں گے؟؟

Post a Comment

Previous Post Next Post