Breaking News

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Tere Naal Ishq By Pari Shah Upcoming Novel

Tere Naal Ishq By Pari Shah Upcoming Novel

Tere Naal Ishq By Pari Shah Upcoming Novel

Kitab Nagri Proudly Presents Tere Naal Ishq Novel By Pari Shah 
Kitab Nagri Special
Posted SooN Only On Kitab Nagri

تیرے نال عشق

از پری شاہ

نیچے فرش پہ بیٹھی اپنی ننھی ہتھیلیوں پہ اپنا چہرہ ٹکاۓ اپنی موٹی موٹی سرمئی آنکھوں میں آنسو لئے سامنے ٹیبل پہ رکھی اپنی ماں کی تصویر دیکھ رہی تھی ..

اسی وقت دروازہ کھول کر وہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتی اس تک آئ اور اس کے ساتھ ہی نیچے بیٹھ گئی ..

"یہ آپکی ماما ہیں .."  لہجے میں محبّت سموۓ پوچھا

آبی نے کوئی جواب نہ دیا ایک نظر اسکو دیکھ کر رخ موڑ گئی ..

"آپ کو ماما کے ہاتھ کا پاستا بہت پسند ہے نہ .."  پیار سے اس کے بال سہلاتی وہ پھر سے بولی ..

بچے اسکو ویسے ہی بہت پسند تھے اور یہ تو اتنی پیاری سی پھولے گالوں والی گڑیا اسکو بہت زیادہ عزیز تھی .. اسی کے لئے تو آج وہ اس گھر میں موجود تھی ..

"آپ کو کیسے پتا ..."  آبی نے جھٹ سے اسکی طرف دیکھتے معصومیت سے پوچھا

"مجھے آپ کی ماما نے بتایا میں نے ان سے بات کی تھی .."   انگلیوں سے اسکا نرم روئی سا گال چھوتی وہ ادھر ادھر دیکھتی راز داری سے بولی

"سچ میں آپ نے ماما سے بات کی تھی .. آپ انکو بولو نہ ایک بار مجھ سے بات کر لیں .."  روتے ہوۓ آبی اتنی معصومیت سے بولی کے اسکی اپنی آنکھوں میں آنسو آ گئے

"پیاری گڑیا آپ رو نہیں .. ماما کو بہت برا لگے گا .."   جلدی سے اسکے آنسو صاف کرتے اسکو اپنے سینے میں چھپا لیا

"دیکھیں میں نہیں رو رہی آپ پلیز ماما کو بولیں نہ ایک بار مجھ سے بات کر لیں میں انکو بہت مس کرتی ہوں ..وہ مجھے کیوں چھوڑ کر چلی گئی .. میں تو انکی ساری باتیں مانتی تھی پھر بھی وہ مجھے چھوڑ کر اللہ جی کے پاس چلی گئی .."  اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے آنکھیں صاف کرتی آبی  اتنی معصومیت سے بول رہی تھی کہ اسکا دل کٹ گیا

"نہیں میری جان رو نہیں .. آپ کی ماما بہت اچھی تھیں نہ اس لئے اللہ جی نے انکو اپنے پاس بلا لیا .. آپ کو پتا ہے مجھے آپ کی ماما نے بھیجا ہے اور کہا ہے کے میری آبی کا بہت سارا خیال رکھنا ..."   اسکے گال صاف کرتے اسکا ماتھا چومتی وہ نم لہجے میں بولی

آبی کو دیکھ اسکو اپنا بچپن یاد آ گیا جب وہ اپنی ماں کو یاد کرتی ساری رات روتی تھی لیکن کوئی اسکو چپ کرانے والا نہیں تھا ..

"آپ کو ماما نے بھیجا ہے ..."  آنکھوں میں حیرت لئے آبی اس کے چہرے کو دیکھ رہی تھی

"جی میری جان آپکی ماما نے مجھے کہا میری آبی بہت پیاری ہے آپ اسکا خیال رکھنا .. آپ کو پتا ہے وہ آپکو بہت سارا پیار کرتی ہیں ... اور آپ کے لئے ایک سرپرائز بھی بھیجا ہے .."  پیار سے اسکے بال سنوارتے اسکو اپنی گود میں بٹھا لیا ..

"سچ میں مجھے دیں نہ سرپرائز ..."   آبی سب بھول کر خوش ہو گئی تھی ... اسکو خوش دیکھ کر اس کے لبوں پہ مسکراہٹ دوڑ گئی ..


Post a comment

3 Comments

  1. I'm waiting New novel tere naal ishq Plzzz jaldi upload kry Plzzz Plzzz Plzzz

    ReplyDelete
  2. I'm waiting New novel tere naal ishq Plzzz jaldi upload kry Plzzz Plzzz intazar nhi ho rha Plzzz Plzzz Plzzz

    ReplyDelete