First Step With Kitab Nagri

First Step With Kitab Nagri

First Step With Kitab Nagri

Host   : Filza Arshid
Guest : Hamna Tanveer

فرسٹ سٹیپ ود کتاب نگری

السلام علیکم جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کتاب نگری اپنی انفرادیت میں۔خاص کمال رکھتا ہے۔۔ اسی لئے کتاب نگری کی اونر سامعہ کے تجویز کردہ ایک خوبصورت اور منفرد سیگمنٹ کا ہم نے آغاز کیا ہے۔۔ جس میں ہونگے آپ کے پسندیدہ لکھاری سے مزےدار اور چٹپٹے سوال جس میں روائیتی سوال سے منفرد ہونگے ان کی کامیابی کے راز کے سوالات۔۔

ہم جانیں گے لکھاری سے کہ ان کو اس کامیابی کے لئے کتنی دشواری پیش آئی وہ کیسے اس مقام تک پہنچے۔۔

کیا آپ سب ہیں تیار اپنے پسندیدہ لکھاری کی کامیابی کا راز جاننے کے لئے تو میرے ساتھ رہیں میں لاؤنگی ہر ہفتے آپ کے پسندیدہ لکھاری کا انٹرویو اور سیگمنٹ کا نام ہے "فرسٹ سٹیپ ود کتاب نگری"

تو آج ہم ایک نئے منفرد ایکٹیویٹی کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جس کا نام ہے "فرسٹ سٹیپ" (پہلا قدم)

اس میں ہم جانیں گے آپ کہ پسندیدہ لکھاری کی کامیابی کے سفر کی داستان

اور آج ہم جس لکھاری سے ان کے اس لکھاری کی دنیا میں سفر سے متعلق سوال کریں گے وہ آپ سب کی اور ہماری دلعزیز "حمنہ تنویر"

 

سوال نمبر 1: السلام علیکم کیسی ہیں آپ؟

جواب : وعلیکم السلام! الحمدلله!

 

سوال نمبر 2: اپنا مختصر سا تعرف کروادیں۔۔

جواب  : میرا نام حمنہ تنویر ہے۔ میں ایک سٹوڈنٹ ہوں اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ ایک لکھاری بھی۔ میرا تعلق ملتان شہر سے ہے۔

 

سوال نمبر3: آپ کو لکھنے کا شوق کب سے پیدا ہوا؟

جواب  : دو سال پہلے جب میں فری تھی تو ایک دن ایسے ہی لکھنے کی سعی کی اور خود کو آزمانے کا سوچا۔

 

سوال نمبر 4 : اچھا اب یہ بتائیں آپ کو کب لگا کہ آپ کو لکھاری بننا چاہئے؟"

جواب: مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں لکھاری بن سکتی ہوں,, لکھ کر دیکھنا چاہا کہ باقی سب کی نسبت میری لکھی تحریر کس نوعیت کی ہوتی ہے۔ آپ سب لوگوں نے سراہا تو یہ سفر آگے کو چل دیا۔ شوق ہے اسی لئے اب تک ساتھ لئے چل رہی ہوں۔

 

سوال نمبر 5 : پہلا ناول لکھتے وقت کیسے تاثرات تھے؟

جواب: بہت کنفیوز تھی۔ ہزاروں خدشات تھے کہ نجانے کیسا رد عمل آےُ گا لوگوں کا... مبادہ کوئی پسند بھی کرے گا یا نہیں۔ مگر میری توقع سے بڑھ کر پسند کیا گیا میری پہلی تحریر کو۔۔

 

سوال نمبر6: شروع میں لوگوں کے تبصرے اور تعریف سن کر کیسا محسوس ہوتا تھا؟

جواب: بہت اچھا لگتا تھا یہاں تک کہ کبھی کبھی شبہ ہوتا تھا کہ واقعی میری ہی تعریف کر رہے ہیں۔ لوگوں کے تبصرے خوشی کے ساتھ ساتھ حوصلہ بھی دیتے ہیں جس کی بناء پر انسان آگے بڑھتا ہے ورنہ قدم اٹھانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

 

سوال نمبر7: سب سے پہلے آپ کی تحریر کی تعریف کس نے کی تھی؟؟

جواب: پہلی تحریر کی تعریف بہت سے لوگوں نے کی...

 

سوال نمبر 8:آپ نے یقین کر لیا تھا کہ آپ اچھا لکھتے ہیں؟؟

جواب: لوگ مجھے پسند کر رہے تھے تو مجھ میں بھی خود اعتمادی پیدا ہونے لگی کہ میں اتنا قابل تو ضرور لکھ رہی ہوں کہ پڑھا جا سکے۔

 

سوال نمبر9 : اپنے سب سے پسندیدہ کردار کا نام بتائیں۔

جواب: پسندیدہ کردار کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ لکھاری کے لئے تو اس کے سارے کردار ہی پسندیدہ ہوتے ہیں.... میرے لئے بھی کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت کٹھن ہے اس لئے میں کسی ایک کا نام نہیں لوں گی۔ ورنہ میرے باقی کردار ناراض ہو جائیں گے🤭

 

سوال نمبر 10: آپ کا کون سا ناول ہے جو لگتا ہے آپ کے دل کے بہت قریب ہے؟

جواب : میرے مولا!

 

سوال نمبر11: آپ لکھتے وقت کن باتوں کا خیال رکھتی ہے؟

جواب: میرا نہیں خیال کہ میں لکھتے وقت کسی بھی بات کا خیال رکھتی ہوں کیونکہ خیالات کو لفظوں میں ڈھالنے کا عمل آزادی سے کیا جاتا ہے بنا کسی حد کے۔ جو میں اپنے آس پاس دیکھتی ہوں وہی کہانی کی شکل میں ڈھال کر آپ کے سامنے پیش کر دیتی ہوں۔

 

سوال نمبر12: اچھا یہ بتائیں لکھتے وقت آپ کی کوئی مخصوص جگہ یا وقت ہے یا بس جس وقت بھی فری ہوں لکھتی ہیں؟

جواب: جب میں فری ہوتی ہوں... خاص کر جب میرا دماغ پرسکون ہوتا ہے تب میں لکھتی ہوں۔ جگہ کا کوئی تعین نہیں کرتی۔

 

سوال نمبر13: آگے کیا ارادے ہیں لکھنے کے حوالے سے؟

جواب: حال ہی میں ایک ناول ختم کیا ہے۔ ایک اور کہانی ہے دماغ میں جسے قلم بند کرنے کا سوچ رہی ہوں۔ جب تک ہمت اور خدا کی مرضی ہوگی ان شاءالله لکھتی رہوں گی۔۔

 

سوال نمبر14: آپ۔اگر کسی نئے لکھاری کو کوئی نصیحت کرنا چاہیں یا کوئی ٹپ کہ۔ان کو کامیاب ہونے کے لئے کیا کرنا چاہئیے؟

جواب: اچھا لکھیں مطلب مثبت لکھیں۔ معیاری ہو تحریر اخلاق سے گری ہوئی نہیں۔ میرا تو بس یہی ایک مشورہ ہے نئے لکھاریوں کو۔

 

 سوال نمبر15: آپ کو لکھاری بننے کے لئے کیا دشواری پیش آئی؟

جواب: بظاہر تو کوئی بھی نہیں۔ جب دل کیا لکھنا شروع کیا۔

 

سوال نمبر16 : گھر میں کس نے سپورٹ کیا اور کس نے تنقید کی؟؟

جواب: گھر میں سے بڑی بہن نے سپورٹ کیا۔ ماما اور بھائی بس فکرمند تھے کہ کہیں میری نظر کمزور نہ ہو جاےُ اتنا فون کو استعمال کرتے ہوےُ۔

 

سوال نمبر17: کیا لکھاری کو لکھنے سے پہلے اپنے موضوع پر کام کرنا چاہئے مطلب ریسرچ کرنا چاہئے یا بس جو دل میں آئے وہ لکھ دے؟؟

جواب: ریسرچ ضروری ہے اگر آپ کی کہانی میں کچھ پیچیدہ چیزیں ہیں یا موضوع اس نوعیت کا ہے جس کے متعلق آپ کو زیادہ علم نہیں تو لازمی ریسرچ بنتی ہیں۔ ورنہ کہانی خراب ہو جاےُ گی اگر آپ کا علم ہی ناقص ہو, اگر فراہم کردہ معلومات ہی غلط ہوں گیں۔

 

سوال نمبر18 : کسی حساس موضوع میں لکھا کبھی یا اگر لکھیں گے تو کیا سوچ ہوگی آپ کی اس سے پہلے کیا کریں گے؟؟

جواب : طوائف پر ایک ناول لکھا تھا۔ سوچ یہی تھی کہ ہمیں اپنی سوچ منفی نہیں رکھنی چائیے بعض اوقات چیزیں وہ نہیں ہوتی جو نظر آ رہی ہوتی ہیں۔ حقیقت اس کے عقب میں ہوتی ہے تو ہمیں مثبت رہ کر اس حقیقت کو دیکھنے کی کوشش کرنی چائیے۔ ضروری نہیں اگر کوئی انسان بری جگہ سے آ رہا ہے تو وہ اندر سے بھی برا ہی ہو۔ ہو سکتا ہے حالات نے اسے وہاں پہنچا دیا ہو یا کچھ بھی۔

 

سوال نمبر19: آپ کے لکھنے کے علاوہ اور کیا مشاغل ہیں یا مصروفیت ؟؟

جواب : لکھنے کے علاوہ کچھ خاص نہیں۔ کبھی کبھار کتابیں پڑھ لیتی ہوں جو میرے ذوق کے مطابق ہوں۔ مصروفیات تو بس وہی جو گھر کے کام ہوتے بیٹیوں کے ذمے۔

 

سوال نمبر20 : اچھا یہ بتائیں اپنی دوسری مصروفیات اور لکھنے کے وقت کو مینیج کرنا آسان ہوتا ہے یا مشکل پیش آتی ہے؟؟

جواب: جی کبھی کبھی بہت دشواری پیش آتی لکھنے میں۔ مہمان آ جائیں یا کوئی اور مصروفیت نکل آتی تو پھر وقت نکالنا بہت مشکل ہو جاتا میرے لیے۔ اور مجھے عادت ہے کہ میں تب لکھتی ہوں جب دماغ پرسکون ہوتا ہے پھر ایسے حالات میں لکھنا ممکن نہیں ہوتا میرے لیے۔ اگر نارمل روٹین چلتی رہے تو پھر کٹھن نہیں ہوتا میرے لیے۔

 

سوال نمبر21: آپ ذیادہ تر کس چیز میں لکھتے ہیں موبائل لیپ ٹاپ یا کاغذ؟؟

جواب: میں ہمیشہ اپنے موبائل پر لکھتی ہوں۔

 

سوال نمبر 22: قاری کی کون سی بات یا کون سا سوال آپ کو ایریٹیٹ کرتا ہے؟؟

جواب: جب وہ وقت سے پہلے قسط مانگتے ہیں 🤭 جبکہ ٹائم انہیں پہلے ہی بتا دیا گیا ہوتا ہے۔

 

سوال نمبر 23 : مزید کیا کرنا چاہتے ہیں آپ کو لگتا ہے کامیابی آپ کی منتظر ہے؟؟

جواب: فلحال تو کچھ سوچا نہیں ہے۔ پڑھائی مکمل کرنی ہے اس کے بعد دیکھیں گے کیا کرنا ہے مستقبل میں۔۔

 

سوال نمبر 24: کسی کو موٹیویٹ کرنے کے لئے کون سے الفاظ استعمال کرتے ہیں؟؟

جواب: یہ تو صورتحال پر منحصر کرتا ہے کہ انسان آپ کے پاس کس حال میں آتا ہے۔ ممکنہ حد تک لفظوں سے مرہم رکھنے کی سعی کرتی ہوں اور بہت سے لوگوں کو موٹیویٹ بھی کیا ہے۔ جس طرح کی کنڈیشن ہوں پھر اسی لحاظ سے حوصلہ دیا جاتا۔

 

سوال نمبر25: اب اپنے قارئین کے لئے کوئی اچھی بات یا نصیحت۔۔

جواب: مثبت لکھنے والوں کو سراہا کریں۔ برائی کے ساتھ چلنے اور اسے حوصلہ دینے میں آپ کا نفع تو کوئی نہیں مگر نقصان ضرور ہے۔ اس طرح جو معیاری لکھ رہے ہوتے ہیں ان کے بھی حوصلے پست ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل ہر دوسرے ناول میں رومانس کے نام پر بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ رائٹر مایوس ہو کر اچھا لکھنا چھوڑ کر ایسا لکھتے ہیں کیونکہ ایسا لکھنے والوں کے پاس بھیڑ پائی جاتی ہے۔ یہ ایک متنازع موضوع ہے مگر کچھ ذمہ داری قاری پر بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ اچھا لکھنے والوں کو پڑھیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔


سوال نمبر 26: قارئین کے لیے کوئ پیغام ؟

جواب: پیغام تو بس یہی ہے کہ تھوڑا حوصلہ رکھا کریں کوشش کے باوجود کوئی نہ کوئی کام پڑ جاتا جس کے باعث قسط تاخیر کا شکار ہو جاتی 🤭

 

سوال نمبر 27:کتاب نگری ویب سائٹ ، اونر سامعہ چوہدری کے نام کچھ قیمتی الفاظ ؟

جواب: کتاب نگری کی اونر سامعہ چوہدری میری سب سے پرانی دوست ہیں اس پلیٹ فارم پر۔ بلکہ صرف وہی ایک ہیں جن سے میری دوستی ہے اور بہت اچھی ہے۔

ان کے لیے میں کہنا چاہوں گی کہ نہ صرف ان کا اخلاق اچھا ہے بلکہ ان کا دل بھی بہت اچھا ہے۔ ایماندار ہیں اپنی قول کی پکی۔ یہاں بہت سے لوگوں کے ساتھ کام کیا مگر کوئی بھی ان جیسا نہیں ملا مجھے شاید یہی وجہ ہے کہ ابتدا سے لے کر ابھی تک میں ان کے ساتھ ملحق ہوں۔ اس کی وجہ ان کی اچھائی ہی ہے۔ تعریف کرنے پر آؤں تو الفاظ کم پڑ جائیں گے بس اتنا ہی کہہ کر سمیٹنا چاہوں گی کہ سامعہ چوہدری بہت اچھی انسان ہے کام کے لحاظ سے بھی اور اخلاق کے لحاظ سے بھی۔ میری دعا ہے کہ الله انہیں خوش رکھے اور ان کے کام میں کامیابی دے‍ آمین۔۔

بہت شکریہ  آپ نے اپنی مصروفیت میں ہمارے لئے وقت نکالا۔۔


Post a Comment

Previous Post Next Post