S Merwa Mirza First Step With Kitab Nagri

S Merwa Mirza First Step With Kitab Nagri

S Merwa Mirza First Step With Kitab Nagri

سوال نمبر 1: السلام علیکم کیسی ہیں آپ؟

جواب:وعلیکم السلام، الحمد اللہ میں ٹھیک ہوں۔

**********

سوال نمبر 2: اپنا مختصر سا تعرف کروادیں۔۔

جواب: میرا نام صفاء مروہ قلمی نام ایس مروہ مرزا استعمال کرتی ہوں۔ میں ایک لکھاری ہوں ، میں اب تک گیارہ مکمل ناول لکھ چکی ہوں اور دو جاری ناولز پر کام جاری ہے۔ اسکے علاوہ افسانے اور شاعری بھی لکھتی ہوں۔ سٹڈی کے ساتھ ساتھ اردو ادب پر بہت ریسرچ کر رکھی ہے اور مزید کرتی رہتی ہوں۔

**********

سوال نمبر3: آپ کو لکھنے کا شوق کب سے پیدا ہوا؟

جواب: بچپن سے اچھا پڑھنے کا شوق ہی لکھنے کی راہ میں لے آیا، آٹھویں جماعت میں پہلی بار قلم اٹھایا تھا۔ اور اب تک لکھنے کا سفر جاری و ساری ہے۔

**********

 

سوال نمبر 4 : اچھا اب یہ بتائیں آپ کو کب لگا کہ آپ کو لکھاری بننا چاہئے؟"

جواب: جب میں نے اپنا پہلا چھوٹا سا ناول لکھ کر امی، اور اپنی سہیلوں کو پڑھوایا اور انکی سمت سے ملتی داد اور حوصلہ افزائی سے ہی مجھے لگا کہ میں شاید اس سفر کی مسافر ہوں۔

بس پھر لکھارئ بننے کی کوشش اور لگن شروع کر دی۔

**********

سوال نمبر 5 : پہلا ناول لکھتے وقت کیسے تاثرات تھے؟

جواب: بہت ہی ڈری ہوئی اور محتاط تھی ، لکھ لکھ کر مٹایا کرتی تھی کہ کہیں کچھ ایسا نہ لکھ دوں جو غلط ہو۔

**********

سوال نمبر6: شروع میں لوگوں کے تبصرے اور تعریف سن کر کیسا محسوس ہوتا تھا؟

جواب: بہت ہی بہترین احساسات تھے، ایسے لگتا تھا چھوٹی سی ریاست کی ملکہ ہوں۔ اور یہی سراہنے والے ہی ایک لکھاری کی اصل طاقت ہوتے ہیں، المختصر ہواوں میں تھی۔

**********

سوال نمبر7: سب سے پہلے آپ کی تحریر کی تعریف کس نے کی تھی؟؟

جواب: میری امی اور ابو نے۔

**********

سوال نمبر 8:آپ نے یقین کر لیا تھا کہ آپ اچھا لکھتے ہیں؟؟

جواب: جب والدین نے کہہ دیا تو مجھے خود پر یقین ہو گیا کہ ہاں میں اچھا لکھ رہی ہوں۔

**********

سوال نمبر9 : اپنے سب سے پسندیدہ کردار کا نام بتائیں۔

جواب: میرے پہلے ناول کا ہیرو "مراد مہرال سکندر" میرا پسندیدہ کردار ہے۔

**********

سوال نمبر 10: آپ کا کون سا ناول ہے جو لگتا ہے آپ کے دل کے بہت قریب ہے؟

جواب: "تم بس میرے ہو"، یہ ناول میرے دل کے بہت قریب ہے۔

**********

سوال نمبر11: آپ لکھتے وقت کن باتوں کا خیال رکھتی ہے؟

جواب: پہلئ بات کہ غلطیوں سے پاک لکھوں، دوسرا میرا لکھا ایک ایک لفظ میرے قلم کی امانت ہے اور وہ بہت پاکیزہ اور اثر انگیز ہو۔ تیسری بات حدود کا خیال رکھتی ہوں اور عام کہانیوں سے ہٹ کر کچھ سبق آموز لکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔

**********

سوال نمبر12: اچھا یہ بتائیں لکھتے وقت آپ کی کوئی مخصوص جگہ یا وقت ہے یا بس جس وقت بھی فری ہوں لکھتی ہیں؟

جواب: زیادہ تر رات کو ہی لکھتی ہوں، جب ہر طرف مکمل خاموشی اور سکون ہو۔

**********

سوال نمبر13: آگے کیا ارادے ہیں لکھنے کے حوالے سے؟

جواب: اہل کتاب بننے کی خواہش ہے اسکے ساتھ ساتھ اچھا اور سبق آموز لکھنا جاری و ساری رکھنے کا ارادہ ہے۔

اور ایک خواہش ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے پلیٹ فارم تک پہنچوں اور اپنا کام دوں وہاں۔۔

**********

سوال نمبر14: آپ۔اگر کسی نئے لکھاری کو کوئی نصیحت کرنا چاہیں یا کوئی ٹپ کہ۔ان کو کامیاب ہونے کے لئے کیا کرنا چاہئیے؟

جواب: بہترین کامیابی آہستہ ملتی ہے اور وہ دیر پا اور ناقابل شکست ہوتی ہے۔ ادیب بنیں اور ادب کے قوانین کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ اپنے قلم کا تقدس برقرار رکھیں اور ایک اچھا اور معیاری ادب پیش کریں۔

**********

 

سوال نمبر15: آپ کو لکھاری بننے کے لئے کیا دشواری پیش آئی؟

جواب: الحمد اللہ فیملی کی سپورٹ ساتھ ہے، پڑھنے والے کم سہی پر نایاب اور ادب سے لگاو رکھنے والے حاصل ہیں۔ ہاں یہ ہے کہ صاف شفاف پڑھنے والوں کو ڈھونڈنا ایک کٹھن کام ہے، ادب کی پہچان رکھنے والے بہت کم ہو گئے ہیں اور یہ ایک مشکل ہے۔

**********

سوال نمبر16 : گھر میں کس نے سپورٹ کیا اور کس نے تنقید کی؟؟

جواب: الحمد اللہ سب نے سپورٹ کیا، سب کو خوشی ہے کہ میں لکھتی ہوں۔

**********

سوال نمبر17: کیا لکھاری کو لکھنے سے پہلے اپنے موضوع پر کام کرنا چاہئے مطلب ریسرچ کرنا چاہئے یا بس جو دل میں آئے وہ لکھ دے؟؟

جواب: جی بلکل ریسرچ لازمی شے ہے، کوئی چیز بنا علم رکھے نہیں لکھنی چاہیے۔ حساس موضوعات پر تو خاص توجہ چاہیے۔ سب سے پہلے کہانی کا پلاٹ مضبوط ہو اس پر کام کرنا چاہیے، پھر کردار، اسکے بعد اسکے تمام رنگ اور اہم ترین چیز کہانی لکھنے کا مقصد ضرور وافع ہونا چاہیے۔

**********

سوال نمبر18 : کسی حساس موضوع میں لکھا کبھی یا اگر لکھیں گے تو کیا سوچ ہوگی آپ کی اس سے پہلے کیا کریں گے؟؟

جواب: الحمد اللہ ابھی تک کئی حساس موضوعات پر لکھی چکی ہوں، ونی اور ریپ جیسے غیر انسانئ سلوک۔۔۔ اسکے علاوہ نکاح کے شرعی اصول، زندگی کے کٹھن مراحل سے نکلنے کے بہت سے طریقے میں اپنی کہانیوں میں لکھ چکی ہوں۔

**********

سوال نمبر19: آپ کے لکھنے کے علاوہ اور کیا مشاغل ہیں یا مصروفیت ؟؟

جواب: گھر سنبھالنا، کوکنگ، مصوری کا بھی شوق ہے۔ اسکے علاوہ کتابیں پڑھنا۔

**********

سوال نمبر20 : اچھا یہ بتائیں اپنی دوسری مصروفیات اور لکھنے کے وقت کو مینیج کرنا آسان ہوتا ہے یا مشکل پیش آتی ہے؟؟

جواب: مشکل ہوتا ہے لیکن شوق کا کوئی مول نہیں، لکھنا اگر شوق کے ساتھ ساتھ پیشن بھی ہو پھر تو وقت نکالنا ہی پڑتا ہے اور خوشی خوشی نکل بھی آتا ہے۔۔

**********

سوال نمبر21: آپ ذیادہ تر کس چیز میں لکھتے ہیں موبائل لیپ ٹاپ یا کاغذ؟؟

جواب: کاغذ پر بھی لکھتی ہوں اور اب ایک ڈیرھ سال سے جتنے تیرہ ناول دیے یا دے رہی وہ موبائیل ایپ پر لکھ رہی ہوں۔

**********

سوال نمبر 22: قاری کی کون سی بات یا کون سا سوال آپ کو ایریٹیٹ کرتا ہے؟؟

جواب: قاری کا کہانی کو اپنی پسند سے ترتیب دینا اور جلدی مچانا بڑا تنگ کرتا۔۔

**********

سوال نمبر 23 : مزید کیا کرنا چاہتے ہیں آپ کو لگتا ہے کامیابی آپ کی منتظر ہے؟؟

جواب: کتاب لے کر آنا چاہتی ہوں اپنی اور پی ٹی وی کے پلیٹ فارم کے لیے رائٹر کے طور پر کام کرنے کی خواہش ہے۔

**********

سوال نمبر 24: کسی کو موٹیویٹ کرنے کے لئے کون سے الفاظ استعمال کرتے ہیں؟؟

جواب: یہی کہ ہمت نہیں ہارنی، ہار کے بعد جیت ہے اور ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔

**********

سوال نمبر25: اب اپنے قارئین کے لئے کوئی اچھی بات یا نصیحت۔۔

جواب: یہئ کہ اچھا لکھنے والوں کو دل کھول کر سراہیں اور اچھے لکھاری کی اور اسکے لکھے الفاظ کی قدر اور عزت کریں۔

**********

سوال نمبر 26: قارئین کے لیے کوئ پیغام ؟

جواب: یہی کہ آپ سب کا سراہنا، آپکی داد مجھے مزید خود کو سنوارنے کی ہمت دیتی ہے۔

**********

سوال نمبر 27:کتاب نگری ویب سائٹ ، اونر سامعہ چوہدری کے نام کچھ قیمتی الفاظ ؟

جواب:

ماشاء اللہ سے میں کچھ وقت پہلے ہی کتاب نگری سے جڑی ہوں مگر لگتا ہے سامعہ سس سے مدت کی دوستی ہے۔ بہت اچھی اونر، دوست اور مدگار ہیں۔ اور کتاب نگری ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو لکھاریوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی سمت راغب کر رہا ہے۔ ڈھیر سی دعائیں اور نیک تمنائیں سامعہ چوہدری کے لیے اور کتاب نگری کے لیے

**********

بہت شکریہ  آپ نے اپنی مصروفیت میں ہمارے لئے وقت نکالا۔۔

2 Comments

  1. بہت خوب جی۔۔������ بلاشبہ ایک بہترین رائٹر ہے میری پیاری مروہ۔۔اللّٰہ پاک آپ کے قلم میں طاقت اور زہن کو وسعت عطا کریں۔۔ اور دعا ہے کہ ایک دن اہلِ کتاب بنو۔۔انشاءاللّٰہ۔۔

    کتاب نگری کا یہ قدم بلاشبہ داد کا مستحق ہے۔۔اسی کے ذریعے ہمیں اپنے پسندیدہ لکھاریوں کے بارے میں جاننے کا موقع بھی ملے گا۔۔��

    ReplyDelete
Previous Post Next Post