Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 2
Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 2
اس نے کانپتے ہوئے ہاتھوں سے وڈیو
چلائی ۔۔۔
اسلام علیکم ۔۔۔۔ کیسی ہو ۔۔۔۔
دائم کا مسکراتا ہوا چہرہ اس کے
سامنے تھا۔
میں کچھ ہی دیر میں تمھارے پاس ہوں
گا ۔۔۔۔ میں تم سے اپنی دل کی بات کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔۔ تمھیں پھوپھو نے بتا ہی دیا
ہو گا ہم لوگ کیوں آ رہے ہیں ۔۔۔۔۔
میں نہیں جانتا ہمارے نکاح کے بارے میں سن کر تمھارا کیا ردعمل
ہوا ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔ پر میں یہ سن کر بہت خوش ہوا کہ ہماری رخصتی ہونے والی ہے ۔۔۔
میں نے اس دن کے انتظار میں گِن گِن کر دن گزارے ہیں ۔۔۔۔۔ اور آج وہ دن آ
ہی گیا میں آ رہا ہوں تمھارے پاس ۔۔۔۔۔
دائم کے چہرے پر موجود خوشی کے رنگ
وہ باخوبی دیکھ سکتی تھی ۔۔۔۔۔ یہ دیکھ کر وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دی آگے وڈیو دیکھنا
اس کے لیے محال ہو گیا تھا۔ اس نے وڈیو روک دی ۔
کچھ دیر دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے بعد
اس نے دوبارہ وڈیو چلائی ۔
میں تم سے بہت بہت محبت کرتا ہوں
۔۔۔۔
میں نے سب تم سے شادی کے بعد کہنا
چاہتا تھا پر پتا نہیں دل کہہ رہا ہے کہ ابھی تم سے یہ سب کہہ دوں بعد میں پتا نہیں
موقع ملے یا نا ملے ۔۔۔۔۔
آج نا دل کی عجیب سی حالت ایسی حالت
جو میں بیان نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔
وہ اس بات سے بے خبر تھا کہ حقیقت میں
اسے اس سے دوبارہ بات کرنے کا موقع نہیں ملے گا ۔۔۔۔ اس کا دل جو اسے جو اشارے کر
رہا تھا وہ سچ ہونے والا ہے ۔۔۔۔۔
تم سے محبت کب اور کیسے ہوئی مجھے
نہیں پتا ۔۔۔۔ شاید تم میری محرم ہو اس لیے مجھے تم سے محبت ہو گئی ۔۔۔۔۔
اچھا اب میں چلتا ہوں ماما بلا رہی
ہیں ۔۔۔۔ ہماری فلائیٹ کا ٹائم ہو گیا ہے ۔۔۔۔
اپنا خیال رکھنا اللہ حافظ ۔۔۔۔۔
وہ لڑکی جس کی کچھ دنوں میں رخصتی
تھی آج وہ کچھ ہی دیر میں اپنے شوہر کو ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے رخصت کرنے والی تھی
اسے قبر کے حوالے کرنے والی تھی ۔۔۔۔
وہ چھوٹی سی عمر میں بیوہ ہو گئی تھی
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
Direct Link
Free MF Download Link
پہلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے
لنک پر کلک کریں 👇👇👇