Qurban Novel By S Merwa Mirza Last Episode
Qurban Novel By S Merwa Mirza Last Episode
ناول: قربان
تحریر: ایس مروہ مرزا
سٹوری لائن:
محبت ، جنون، دیوانگی، احساس ، قربانی اور دل و جان کے سچے جذبات سے
بھری داستان، چھپا ہوگا ہر خاموشی میں اک طوفان۔ محبت اور دوستی کے کھلیں گے کچھ
نئے روپ ، رومان پرور ساتھ کرے گا تاریک سے دل آباد، کیسے کریں گے دو مسیحا اس سفر
کو آسان، پڑھنا مت بھولیے گا قربان۔
قانون کے محافظوں کی برائی سے ہوتی
جنگ کی داستان۔
سنیک:
"میں ہوں ناں تمہاری دوست"
ہڑبڑا کر اٹھنے پر صلدم کی بھیگی
آنکھیں تکتی جتنا وہ آزردہ ہوئی اتنا صلدم جسے یمان مہر کے یوں کہیں سے بھی آجانے
پر حیرت ہوئی، وہ اسکا پیچھا کرتے نکلی تھی، شاید وہ صلدم کے ارادے اب بنا جانے بھی
سمجھ جاتی تھی۔
"تم تو محبوبہ ہو ناں"
بڑھائے ہاتھ کو تھامے وہ اسکے ساتھ
ہی واپس پلٹا جو اپنے دوسرے بند ہاتھ میں کچھ دبوچے ہوئے تھی، اس کمپلیمنٹ پر وہ
اس مدھم مدھم چلتی رات کی پاکیزہ ہوا سے بکھرتے بال سمیٹے مسکرائی۔
"کبھی کبھی صرف دوست بھی سمجھ سکتے ہو، تم جانتے ہو صلدم
مجھے خود بخود پتا چل گیا کہ تم یہاں آو گے۔ سجاول بھائی سے عثمان بھائی کی قبر کا
پتا لیا اور چل پڑی۔ دیکھو تم واقعی یہاں ہو۔
میں تمہارے لیے ایک گفٹ لائی ہوں،
اور پلیز ابھی ہم صرف دو دوست ہیں"
اتنی پیاری اور مخمور صورت لیے وہ
نرم لہجے سے خواہش کرتی صلدم کی جانب اپنی ڈھیلی سی مٹھی بڑھاتے ہوئے متبسم ہوئی
جو اس چھوٹے سے گفٹ پر منہ بسور گیا جو مخص مٹھی میں قید ہو گیا تھا۔
"اتنا بڑا گفٹ، اس پہاڑ کو اٹھا کر کہیں منہ کے بل گر پڑا
تو رخصتی پے پھر کھے(مٹی) پڑھ جانی"
اتنی پیاری سحر انگیز صورت حال میں
بھی اس بندے کو جوکس سے فرصت نہ تھی مگر اس بار یمان اپنی ازلی انداز سے گھورے
محترم کے سارے دانت اندر کروا چکی تھی۔
"نہیں چاہیے تو میں اسے آزاد کر دیتی"
یمان روٹھ کر مڑتے ہی ناراضگی سے
بولی تو وہ بھی بے تابی سے اس تک پہنچا جو حیرت سے زیادہ اب تجسس میں تھا۔
"ارے یار ایسا کیا ہے، اوکے دو پھر۔ چاہیے بلکل چاہیے"
ہاتھ بڑھا کر یمان کی مٹھی پکڑے وہ
فوری لائن پر آیا تبھی یمان نے اک نثار سی نگاہ صلدم پر ڈالی اور اپنی مخملی مٹھی
کھولی تو وہاں اک ننھا جگنو ٹمٹاتا ہوا یمان کی ہتھیلی کو روشن کیے ہوئے تھا۔
بے ساختہ ہی صلدم ولی شاہ کے ہونٹوں
پر دلنشین تبسم مچلا، وہ خود اس شخص کی خوشی پر اترائی۔
"جگنو"
ہنستا ہوا وہ یمان کے تخفے کا نام لیتا
اسے دیکھنے لگا جو آگے سے بھینا سا مسکائی۔
"ہاں، مجھے یہ تم جیسا لگا۔ اسے خود کی زرا پرواہ نہیں تھی
کہ کسی چلتی گاڑی سے ٹکرا جاتا تو لمحہ لگتا اسکی قندیل بجھنے میں، اور جب اسکی
روشنی نہ رہے تو یہ بھی نہیں رہتا، تمہیں پتا ہے دس منٹ لگے اسے بھاگ کر پکڑنے میں،
اسکی یہ خوبصورت گاہے بگاہے جلتی روشنی زندگی کی وہ امید ہے جو اندھیرے کے بعد سویرا
لاتی ہے۔ جب اسکی روشنی بجھ جائے تو یہ سیاہ اور تاریک ہو جاتا ہے، غمگین اور اداس
جیسے انسان غموں اور دکھوں سے سامنا کیے ہار جاتا ہے مگر اسکی اگلے ہی لمحے جل
اٹھتی روشنی ان ناکامیوں، دکھوں اور کمیوں میں اک آس جگاتی ہے۔
تم بلکل جگنو جیسے ہو، بے حد حسین ،
چمکدار اور پراسرار"
پلکیں جھپکائے بنا وہ صلدم کی بے
انتہا پیاری آنکھوں کو تکتئ جو گہرا فلسفہ کہہ رہی تھی آج پہلی بار اسے دماغی
ڈاکٹر کے بجائے فلاسفر لگی۔
اففففففففففففف😃بہت زابردست اینڈتھا😍
ReplyDeleteایک اورخوبصورت سفر اپنے اختتام کو پونچھا۔۔☺😌
خوش رہیں آباد رہیں آمین ۔۔❤❤
اسی طرح لکھتی رہیں پیارا پیارا 😇😇
السلام علیکم
ReplyDeleteمروہ کا ایک اور شاندار شاہکار اپنے اختتام کو پہنچا، تبصرہ کرنے کر صلاحیت تو نہیں رکھتی میں پھر بھی کوشش کرتی ہوں کی اُن کے شایانِ شان لکھ پاؤں۔ 😍😍😍
جی سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں خاذق اور عائلہ کا، اتنا پیارا سوئیٹ سا کپل تھا عائلہ نے اپنا پیار خوب نبھایا اور خاذی نے تو انتہا کر دی مطلب عمر کوئی اہمیت نہیں رکھتی اور ہونی بھی نہیں چاہیے ❣️❣️
پھے آتے ہیں سجاول خان اور چھوٹی سی سحر کی طرف، سحر نے جس طرح اپنی جان پہ کھیل کر عزت کو ترجیح دی اور سجاول نے جس طرح اسے سمیٹا کمال تھا 🌹😍❣️😍
میرا پسندیدہ کردار تھا آہل ولی شاہ، دوستی، پیار، دوسروں کا مسیحا، اور اپنے پیار پہ جان نثار کرنے کی حد تک جانے والا، جس نے عنو کا نا صرف اعتماد بحال کیا بلکہ اسے زندگی کی طرف واپس لایا اوراپنے پیار سے اسے خود سے پیار کرنے پہ مجبور کر دیا 😍😍😍🥰
اہم اہم اب بات کرتی ہوں صلدم ولی شاہ اور پیاری سی لاڈلی یمان مہر، سچ میں اپنے فرض کی خاطر قربان ہو جانے تک جانے والا صلدم اور اپنی دوستی کی خاطر پیار کو قربان کر دینے کی صلاحیت رکھنے والی یمان، بہت خاص تھے یہ دونوں 😍😍❤️❣️🥰😍🌹❤️
رشتوں کے لیے ایک دوسرے پہ جان نثار ہونے والے سب تھے،
مروہ کا لکھنے کا انداز ایسا ہوتا ہے کہ زندگی کا گمان ہوتا ہے جیسے سب کچھ آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہو، ❤️❣️🥰😍🌹😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍🥰🥰🥰🥰🥰
مروہ آپ کے لیے صحت و تندرستی کی ڈھیروں دعائیں. اللّٰه پاک آپکو زندگی کے ہر قدم پہ کامیابیاں دے اور آپکا دامن خوشیوں سے بھر دے آمین ثم آمین
👌👌👌👌👌❤️❤️❤️❤️❤️❤️
ReplyDeleteAmaizing,, zbrdust and happy happy ending,,,, sb couples buht pyare thy,, but saldam and yumaan my favourite,,,, I love your novels, stories,,, 😍😍🥰🥰🥰🥰❤️❤️❤️❤️💕💕💕💕👌👌buht buht buht sara pyar muhabbat ap k liye,, ap aese e pyara pyara likhti rahen hmare liye…. Ap k khobsorat ilfaaz hmen apne andar kahen dbo lete hain k hm nikal e nai saktey in k asr se,,, Allah ap ko aese e kamyab kre hmesha,,, aameen
ReplyDeleteAssalam o alaikum! Merwa api!!
ReplyDeleteSub sy phly to ap ko bht bht bhr Mubarak ho or AlhamdullilALLAH ky ap ka ak or Safr apni manzil ko phonch gy hai or apnkrty Hain novel ki bat Qurban
Mery pas lafz Nhe hain ky main issy byan kr skun.....
Har character hi bht umda tha bht hi interesting tha❤️❤️💕💕
Specially Saldam or Anu or Yaman ky bary main ky kehna speechless
ALLAH PAK AP ko mazed kamybion sy nawazain or dehron khsushian ata karain Ameen❤️💕💕💕💕♥️♥️♥️♥️♥️🤗🤗🤗🤗