Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 3
Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 3
" تم اس گاؤں کی لڑکی کے لئے پاگل ہو رہے ۔۔۔ ہاؤ دامیان
__وہ پھر آپے سے باہر ہوئی ۔
" بکواس بند کرو میں کسی کے لئے پاگل نہیں ہو رہا سمجھی تم
__ وہ دھاڑا ۔
" تم ہو رہے ہو پاگل دیکھنا جب تمہارے سر سے بھوت اترے گا
اس جاہل لڑکی کا تو تم __ابھی لفظ ہانیہ کے منہ میں ہی تھے کہ اس کا ہاتھ اٹھا اور
ہانیہ کے گال پے اپنی انگلیاں چھاپ گیا ۔
" دامیان __ صائم نے بے یقینی سے اسے پکارا ۔ ہانیہ اپنے
گال پے ہاتھ رکھے پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے
دیکھ رہی تھی ۔
" خبردار جو تم نے اس کے لئے کچھ بھی بولا دفع ہو میری
نظروں سے __ اس کی دھاڑ پورے کواٹر میں گونجی سب وہاں جمع ہو گئے۔
" کیا ہوا دامیان تم کیسے بات کر رہے ہو یہ __ ٹیچر نے اس
کے لہجے پے اس کو سرزنش کی ۔
" آئم سوری سر بٹ یہ اسی لائق ہے __ وہ ان سے کہتا ایک سلگتی
نظر ہانیہ پے ڈال کے وہاں سے لمبے لمبے ڈگ بھرتا نکل گیا ۔ پیچھے ہانیہ اور صائم
ابھی تک بے یقینی سے کھڑے تھے۔
Zaberdast super amazing
ReplyDelete