Magical Stone Talismi Yaqoot By Isha Gill Part 3


Magical Stone Talismi Yaqoot By Isha Gill Part 3

اس نے ہاتھ بڑھا کر اسے محسوس کرنا چاہا مگر ہوا صرف خلا سے ہی ٹکرایا۔

"میں کامن ہوں کامن مطلب پوشیدہ رہنے والا میں کسی کے سامنے نہیں آتا اگر آؤں بھی تو اپنا اصلی روپ نہیں دکھاتا"۔

اسی خوبصورت آواز والے نے جواب دیا۔

"لیکن ایسا کیوں۔۔۔؟"

زنجبیل کا خوف اب جاتا رہا اس خوف کی جگہ اب تجسس نے لے لی تھی۔

"کیونکہ میری خوبصورتی کوئی برداشت نہیں کر پاۓ گا"۔

جواب بہت عجیب تھا وہ سوچنے لگی اگر یہ بات اس کی دنیا کا کوئی انسان بولتا تو وہ اپنی ہنسی روک نہ پاتی کہ بھلا ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی اس وجہ سے کسی کے بھی سامنے ظاہر نہ ہو کہ اسکی خوبصورتی کوئی برداشت نہیں کر پاۓ گا مگر اس وقت اسے ہنسی آئی نہ یہ جواب عجیب لگا بلکہ اس کے دل میں شدت سے خواہش جاگی کہ وہ اس انجانے دوست کی خوبصورتی ایک بار ضرور دیکھے۔

"میں تو تمہارے تایا کے سامنے بھی ظاہر نہیں ہونا چاہتا تھا مگر انہیں یقین دلانے کی خاطر مجھے ظاہر ہونا ہی تھا مگر اپنا اصلی روپ میں تب بھی چھپا گیا"۔


Post a Comment

Previous Post Next Post