Dil Mere Tu Deewana Hai Romantic Novel By Eshal Rana

Dil Mere Tu Deewana Hai Romantic Novel By Eshal Rana

Dil Mere Tu Deewana Hai Romantic Novel By Eshal Rana

Novel Name : Dil Mere Tu Deewana Hai
Writer Name: Eshal Rana
Category : ROMANTIC NOVELS,Forced Marriage Based,

ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے وہ دنیا سے بےنیاز گہرائی نیند سویا تھا۔۔۔۔۔ جب اچانک کسی نے ٹھنڈے پانی کا جگ اُس پر انڈیلا تھا۔

وہ ہڑبڑا کر اٹھا۔

کک کیا ہوا۔۔۔ ازہان ہوش میں آتے بولا ۔۔اور سامنے کھڑی مشک کو دیکھا تو جو ایک ہاتھ سے کمر پکڑے ، دوسرے میں جگ تھامے آنکھیں سکیڑ کر اُسے ہی گھور رہی تھی۔

یہ کیا بدتمیزی ہے یار۔ ایسے کون اٹھاتا ہے ۔۔۔ ازہان لاچار سی شکل بنا کر بولا تھا۔

کب سے اٹھا رہی ہوں تمہیں۔ حلق خشک ہوگیا میرا اٹھا اٹھا کر۔ اب سیدھی طرح نہیں اٹھو گے تو ایسے ہی اٹھاوں گی نہ ۔۔۔۔ اب چلو جلدی سے اٹھو اور آفس کیلئے تیار ہو۔ ورنہ احان بھائی ہمیشہ کی طرح مجھے قصوروار سمجھے گے تمہارے لیٹ ہونے کا ۔۔۔ جگ سائیڈ پر رکھ کر اُس نے ازہان کے کپڑے نکالے تھے۔ اور اپنے بال بنانے شیشے کے سامنے آئی تھی ۔۔۔

دنیا گول سے چکور ہوسکتی ہے لیکن مشک ازہان کبھی سیدھی نہیں ہوسکتی ۔۔۔ پتہ نہیں کونسا دن تھا جب چلتی پھرتی چڑیل سے مجھے پیار ہوا تھا۔

وہ دل ہی دل خود کو کوستا اٹھا تھا۔ ایک نظر اپنے ساتھ سوئی اپنی بیٹی کو دیکھا تھا ۔ اور اُس کے ماتھے پر اپنے لب رکھتا اٹھا تھا۔ ۔

اللہ پوچھے ایسی ماں کو ۔ اگر میری بیٹی کے اوپر پانی گر جاتا تو۔ مشک کو گھوری سے نوازتا اُس نے عفاف پر کمبل ٹھیک کیا تھا۔

کچھ کہا کیا ۔ آپ نے ۔بال بناتے مصروف سےانداز میں اُسکی بڑبڑاہٹ سنتے وہ بولی تھی۔۔۔

وہ چلتا اُس کی پشت پر آکر کھڑا ہوا تھا ۔۔۔۔

وہ میں کہہ رہا تھا بےبی۔ اگر مجھے پیار سے اٹھاتی نہ میں نے پھر بھی اٹھ جانا تھا۔۔۔۔

ازہان اُسے پیچھے سے اپنے حصار میں لیتا اُس کے کندھے پر اپنی تھوڑی رکھتے بولا تھا۔۔۔

2nd Sp 👇👇👇

میری پرنسس کو کیا ہوا ۔ یہ کیوں رو رہی ہے ۔ نماز ادا کر کے وہ بیڈ تک آیا تھا۔

پتہ نہیں احان آج جلدی اٹھ گئ ہے ۔ اور روے جارہی ہے ۔ حور پریشانی سے بولی ۔

ہممم مجھے لگتا ہے اِس باہر جانا ہے ۔ میں اِسے باہر کا چکر لگوا کر لاتا ہوں ۔ احان افق کو گود میں اٹھاتے بولا تھا۔ جو باہر جانے کے نام سے تقریاً چپ ہوچکی تھی ۔۔

نن۔ نہیں۔احان آپ باہر نہیں جائیں گے ۔ پلیز ۔ حور نے فوراً احان کا ہاتھ پکڑا۔

کیوں۔کیا ہوا۔ احان نا سمجھی سے بولا۔۔

مم۔ میرا دل بہت گھبرا ہے۔ پلیز آپ باہر نہ جائیں۔ میں نے بہت برا خواب دیکھا تھا۔ پلیز نہ جائیں نہ ۔۔حور پریشانی سے بولی ۔۔

ڈونٹ اگین حور ۔۔واے آر یو بہیونگ لائک سٹوپڈ کڈز ۔ خواب دیکھا تھا یہ وہ ۔ بچی رو رہی ہے ۔ اُسے باہر جانا ہے ۔۔اور تم ہو کہ کیسی عجیب باتیں کر رہی ہو ۔۔۔

احان عاجز آتے بولا تھا۔ وہ صحیح معنوں میں حور کے رویے سے پریشان تھا۔

بغیر کچھ حور کی سنے وہ افق کو لیکر باہر نکلا تھا۔۔

حور کو لگا احان اور افق ہمیشہ کیلئے اُس سے دور جارہے ہیں اور وہ انہیں روک بھی نہیں سکی تھی ۔۔لیکن ایک آخری کوشش ابھی اُسے کرنا تھی ۔۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Dil Mere Tu Deewana Hai Romantic Novel By Eshal Rana is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post