Yaran E Nashanas Romantic Novel By Alif Rajpoot

Yaran E Nashanas Romantic Novel By Alif Rajpoot

Yaran E Nashanas Romantic Novel By Alif Rajpoot

Novel Name : Yaran E Nashanas
Writer Name: Alif Rajpoot
Category : ROMANTIC NOVELS,

آسمان سے سیا ہی کی چادر ہٹتے ہی زمین پر زندگی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ پرندوں کی چہچہاٹ اور پھولوں کی مدھم سی خوشبوؤں نے صبح کی تازگی میں اضافہ بخشا تھا۔

اگر ایسے میں کراچی کے ایک گھر سیّد لاج کے تہہ خانے میں بنے جم میں جھانکو تو ایک شخص سیاہ اور سفید رنگ کی دھاریوں والے ٹریک سوٹ میں ملبوس ٹریڈمل پر تیزی سے بھاگ رہا تھا۔ مسلسل بھاگنے کی وجہ سے اس کا تنفس پھولا ہوا تھا۔ چند لمحوں بعد ایک آدمی خاموشی سے آکر ٹریڈمل سے کچھ فاصلے پر کھڑا ہوگیا۔

"ہاں بولو شیراز" وہ بغیر اس کی طرف دیکھے بولا۔

"سر علین بی بی مل گئی ہیں۔"

اس نے بمشکل ٹریڈمل کا ہینڈل پکڑ کر خود کو گرنے سے بچایا۔

"تم سچ کہہ رہے ہو؟" اس نے بےیقینی سے پوچھا۔ جواباً شیراز نے ایک لفافہ اس کی طرف بڑھادیا۔

"کیا تمھیں یقین ہے کہ یہ وہی ہے؟"

"جی سر"

" کسی طرح اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرواؤ۔ میں شکوک و شبہات میں نہیں رہنا چاہتا۔" اس نے چھت پر نظریں جمائے کہا۔ پھر منہ پر ہاتھ پھیر کر شیراز کے ہمراہ باہر چلا گیا۔

2nd Sp 👇👇👇

پارٹی کے کچھ کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال رہے تھے۔ اور کچھ ہاتھوں میں مشروب کے گلاس تھامے دلجمعی سے انہیں دیکھ رہے تھے۔ جبکہ وہ کاظمی صاحب کے ساتھ ایک سائڈ پر بیٹھا بیزاری سے ان کے ڈرامے کے ڈراپ سین کا انتظار کر رہا تھا۔ تبھی اس کے کانوں میں ایک آواز آئی۔

"ہونہہ۔ خرید لیا ہوگا جج کو رشوت دے کر"

اس نے گردن موڑ کر اس طرف دیکھا جہاں سے آوازیں آرہی تھیں۔ ایک کارکن دوسرے سے کہہ رہا تھا۔

"لیکن سنا تو یہی ہے کہ اس کا ریکارڈ ہمیشہ صاف رہا ہے" دوسرا کارکن حیرت سے بولا۔

"اتنا ہی پارسا ہوتا تو انسان نہیں فرشتہ ہوتا" یہ بات کہتے ہوئے وہ شخص شاید بھول گیا تھا کہ انسان فرشتوں سے زیادہ اونچے عہدے پر فائز ہے۔

سرمئی آنکھوں میں برہمی جاگی۔ اس نے اس شخص کو کچھ کہنے کے لیے منہ کھولا ہی تھا کہ کاظمی صاحب اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بول پڑے۔

"تمھیں پتا ہے ہاناش کہ ایک عام مکھی اور شہد کی مکھی میں کیا فرق ہوتا ہے؟" ہاناش نے آئبرو اچکا کر انہیں دیکھا۔

"ایک عام مکھی پھولوں کے ڈھیر میں بھی گندگی ڈھونڈ ہی لیتی ہے جبکہ شہد کی مکھی گندگی کو چھوڑ کر ہمیشہ پھول پر بیٹھتی ہے۔ دونوں ہی مکھیاں ہیں۔ لیکن دونوں کی عادات اور باطن میں فرق ہے۔ انسانوں کی مثال بھی ان مکھیوں کی طرح ہی ہے۔ کچھ لوگ شہد کی طرح مٹھاس بانٹے ہیں اور کچھ لوگوں کا کام ایک عام مکھی کی طرح گند پھیلانا ہوتا ہے۔ لیکن ان دونوں مکھیوں میں ایک عادت مشترک ہوتی ہے۔ دونوں اپنا کام ہر رکاوٹ کو پار کر کے پوری دلجمعی سے کرتی ہیں۔ اسی لیے تم بھی اچھائی پھیلاؤ۔ ان کو پھیلانے دو گند" ہاناش مسکرا دیا۔

"آپ ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ کبھی مجھے ڈانٹتے نہیں ہیں۔ ایسا کیوں؟"

"بچے کی مثال تو تم نے سنی ہی ہوگی نا"

"لیکن میں بتیس سالہ مرد ہوں۔ بچہ تھوڑی نا ہوں" ہاناش ہنس کر بولا۔

"ہر انسان کے اندر ایک بچہ موجود ہوتا ہے جس پر بڑھتی عمر کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ لیکن ہاناش اس بچے کو کبھی مرنے مت دینا کیونکہ جب وہ بچہ مرتا ہے نا تو انسان کے اندر سے زندگی کو جینے کی صلاحیت بھی ختم ہوجاتی ہے" وہ اس کا کندھا دبا کر جا چکے تھے اور وہ ان کے الفاظ کی گہرائی کو محسوس کرتا وہیں بیٹھا رہ گیا تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Yaran E Nashanas Romantic Novel By Alif Rajpoot is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post