Prince Charming Romantic Novel By Hina Asad Episode 2
Prince Charming Romantic Novel By Hina Asad Episode 2
"مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی یہ نکاح جائز ہے یا ناجائز ؟؟؟؟
اس کے ناک میں گلابوں کی محسور کن مہک سانسوں کے ساتھ منتقل
ہورہی تھی ۔۔۔۔
سارا کمرہ گلاب کے پھولوں سے سجایا گیا تھا ۔۔۔۔جہازی سائز
کے بیڈ کے اطراف میں لگی پھولوں کی لڑیاں اور کمرے میں پھیلی ہوئی سنہرے بلب کی
مدھم سی روشنی اس ماحول کو سحر انگیز بنا رہی تھی۔۔۔۔
اپنے مجازی خدا کے بارے میں سوچ سوچ کر اسے ٹھنڈے پسینے آ
رہے تھے ۔۔۔۔
نجانے اس کا کیا ری ایکشن ہوگا اپنی بیوی کی جگہ مجھے سامنے دیکھ کر ۔۔۔؟
"میں انہیں سب سچ بتا دوں گی کہ کیسے میں یہاں پہنچی اور کن حالات میں میرا ان
سے نکاح ہوا ...ہاں یہی ٹھیک ہے۔اس نے فیصلہ کن انداز میں کہا ۔۔۔۔
اس کی بے ساختہ نگاہ اپنے سجے ہوئے
وجود پہ پڑی ۔۔۔اس سترہ سال کی عمر میں پہلی بار اس نے اتنا بھاری ڈریس پہنا تھا لیکن
زبردستی کسی نے اسے اپنے لیے تیار کروایا تھا۔۔۔جس سے جان چھڑانے کے لیے وہ یہاں
تک پہنچ گئی تھی ۔۔۔ وہ اتنی پیاری لگ رہی
تھی کہ آئینے میں کہ خود کو پہچان نہیں پائی تھی کیونکہ اس نے تیار ہونے کہ بعد ایک
بار بھی خود کو آئینے میں نہیں دیکھا تھا ۔۔۔اور اب جب دیکھا تو آنکھوں میں آنسو
بھرنے لگے ۔۔۔
"بھاگ جاؤ سنایا یہاں سے "اس کی ماں کی کپکپاتی ہوئی درد بھری آواز اسکے
کانوں میں گونج رہی تھی ۔۔
"دور چلی جاؤ سنایا "اسے وہی منظر اپنی آنکھوں کے سامنے دکھائی دیا جب اس
کے بابا نے اسے خون سے لتھڑے ہوئے ہاتھوں سے وہاں سے جانے کا کہا تھا ۔۔۔۔
دل کا بوجھ برداشت کرنا نا ممکن لگا ۔۔۔پل بھر میں سب بدل گیا
تھا ۔وہ اپنے جینے کا مقصد کھو چکی تھی ۔اپنے عزیز ترین دونوں رشتے اپنے ماں باپ
کھو کر تہی داماں رہ گئی تھی۔۔۔سچ کہتے ہیں کہ خدا ایک در بند کرتا ہے تو دوسرا
کھول دیتا ہے۔اس کا نکاح ہوچکا تھا کسی اجنبی سے جسے اس نے ایک بار بھی نہیں دیکھا
تھا ۔اس نے اپنی قسمت کے فیصلے پر سر جھکانے کا فیصلہ لے لیا ۔۔۔۔
اس نے کرب سے اپنی آنکھیں میچ کر پھر کھولیں اور گہری سانس
لیتے ہوئے سرسری سی نظر اس عمدہ کمرے پر دہرائیں۔۔ روم کی وسط میں لٹکا سنہری روشنی
بکھیرتا ہوا فانوس ، بھاری ڈارک بلیو پردے اور دبیز قالین پر سجے پھولوں کی پتیاں
جن پر وہ پاؤں رکھے ہوئے کھڑی تھی ۔۔۔
اس نے شوز اتار کر ان پھولوں کی نرمی محسوس کی
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Superb story loved it .❤❤❤
ReplyDeleteZabardast epi
ReplyDelete