Maan Novel By Firdous Khokhar Episode 2

Maan Novel By Firdous Khokhar Episode 2

Maan Novel By Firdous Khokhar Episode 2

Novel : Maan  
Writer Name : Firdous Khokhar
Category : Kitab Nagri Special

آہہہہ ۔۔۔۔۔

نغمہ فضیلہ کو بھاگا کر خود کو فائنل لک دیتی کمرے سے نکلی تھی اور اب نجانے کن خیالوں میں گم چل رہی تھی کہ اچانک پاؤں میں ڈوپٹہ اڑنے کی وجہ سے لڑکھڑائی، سنبھالنے کے باوجود بھی دوسری جانب سے آتے نفوس سے بری طرح ٹکرائی تھی۔

مجال ہے جو تم کبھی دیکھ کر چل لو، اندھوں کی طرح ہی چلتی رہتی ہو۔۔۔۔ اللہ نے دو دو آنکھیں دیں ہیں پر وہ بھی تم نے بے کار کر رکھی ہیں۔۔۔۔۔

عمران نے فرش پر پڑے ٹوٹے فون کو دیکھ کر ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا۔ عمران ابھی ہی گھر پہنچا تھا نیچے مہمان آئے ہوئے تھے ان سے ملتا ابھی اوپر آ ہی رہا تھا کہ نغمہ سے ٹکرا گیا۔

میری کوئی غلطی نہیں ہے وہ تو بس ڈوپٹہ الجھ گیا تھا ۔۔۔۔۔

نغمہ نے منمناتے ہوئے صفائی پیش کی

نو موبائل ۔۔۔۔ محترمہ پورے نو موبائل تمہاری "غلطی نہیں" کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں اب پتہ نہیں اگر محترمہ آپ کی غلطی ہوتی تو اس حویلی کا تو رب ہی وارث تھا۔ شکر ہے تمہاری کوئی غلطی نہیں ہے ۔۔۔۔۔

عمران نے تاسف سے سر ہلاتے ہوئے کہا

زیادہ فضول نہیں بولو ۔۔۔۔ اور ہٹو میری راہ سے بہت کام ہیں مجھے ۔۔۔۔

نغمہ سے جب کوئی جواب نا بنا تو اسے پرے دھکیلتے ہوئے کہا

اووو بی بی اس کا حساب کون دے گا ۔۔۔۔۔

عمران نے اس کا راستہ روکتے ہوئے کہا

تمہاری بیوی۔۔۔۔

نغمہ نے یک لفظی جواب دیا

یہ بیوی کہاں سے آگئی بیچ میں؟

عمران نے سوالیہ نظروں سے کہا

آسمان سے ۔۔۔۔

ایک تو تم اور تمہاری باتیں قطب مینار کی اونچائیوں پر اڑتی ہیں۔

عمران نے جھنجھلا کر کہا

اب تو تمہیں میری باتیں قطب مینار ہی لگیں گیں۔۔۔۔

نغمہ نے منہ بسورا

باتوں میں نہیں الجھاؤ مجھے اور مجھے میرا فون سہی کر کے دو ۔۔۔۔۔

عمران نے واپس اس کا دھیان موبائل کی طرف مبذول کروایا

میں کیوں سہی کروا کے دو تم خود کرو یا قطب مینار سے کرواو یا اپنی بیوی سے کرواؤ ۔۔۔۔۔ مجھے کیا  ۔۔۔۔۔

نغمہ نے لاپرواہی کندھے اچکائے کہا اور چلتی بنی اور بچارا عمران کبھی اپنے فون کو گھورتا تو کبھی نغمہ کی پشت کو۔۔۔۔۔

تمہیں تو میں دیکھ لوں گا ۔۔۔۔۔

عمران نے دانت پیسے

فرصت سے دیکھنا ۔۔۔۔۔

نغمہ بھی ترکی بہ ترکی جواب دینے میں ماہر تھی۔ وہ ہمیشہ ہی عمران کو یوں لاجواب کرتی چلتی بنتی جبکہ وہ بچارا ہونقوں کی طرح کھڑا رہتا مگر سوچ چکا تھا جب بھی موقع ملا سود سمیت بدلا لے گا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Maan Novel By Firdous Khokhar Episode 2 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇















































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post