Raaz E Wafa Complete Novel By Bint E Ahmed Shaikh
Raaz E Wafa Complete Novel By Bint E Ahmed Shaikh
"بہت
زیادہ سمجھنے لگی ہو مجھے؟" جوہیم کوہنی کے بل بیڈ پر لیٹتا مسکراتا ہوا اسے
دیکھتا استفسار کر رہا تھا۔
"میں
تو شادی کے بعد ہی آپ کو سمجھ چکی تھی۔ ایک آپ ہی تھے جو مجھے سمجھتے ہوئے بھی
انجان بنے رہے۔" حافرہ سنجیدگی سے کہتی مقابل کو بھی سنجیدہ کر گئی تھی۔
"کیا
تم اب بھی خوش نہیں ہو مجھ سے؟ کیا میں اب بھی تمہیں خوش رکھنے میں کامیاب نہیں ہو
پایا؟" جوہیم بے بسی سے اسے دیکھتا گہرے رنج کے سبب استفسار کر رہا تھا۔
"میں
نے آپ کو طعنہ نہیں دیا، جوہیم، اور نا ہی شکوہ کیا ہے۔ آپ نے تو میرے تمام شکوے،
شکایات اور تکالیف دور کر دی ہیں۔ آپ نے مجھے دکھ سے زیادہ خوشیاں دی ہیں۔ میں
کیسے آپ سے شکوہ کرسکتی ہوں؟ آپ نے میری تمام خواہشیں پوری کی ہیں۔ مجھے اپنے
والدین کے انتخاب پر فخر ہے۔ مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے جس نے مجھے اس قابل بنایا
کہ میں لوگوں کی مسیحائی کر سکوں۔ مجھے غرور ہے اس بات کا کہ میرے بچوں کے باپ آپ
ہیں۔ مجھے آپ سے کوئی شکوہ نہیں۔ میں آپ کے سنگ ایک پُرسکون اور خوشحال زندگی گزار
رہی ہو۔ اب بھی اگر میں آپ سے شکوے، شکایات کروں تو میں ناشکری ہوجاؤں گی۔ لیکن
میں ناشکری بن کر آپ کی اور اپنے اللّٰہ کی گناہگار نہیں ہونا چاہتی۔ ماضی کی
تکالیف ہمارے نصیب میں تھیں۔ آپ نے ان تکالیف کا ازالہ کر دیا ہے۔ اگر میں آپ کے
ساتھ خوش نا ہوتی تو آج میں آپ کے نکاح میں نا ہوتی۔" حافرہ محبت سے کہتی
مقابل کی غلط فہمی دور کر گئی تھی۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ

