Fareb E Ishq Romantic Novel By Momina Shah
Fareb E Ishq Romantic Novel By Momina Shah
" تم نے مجھے دھوکہ دیا ہے جابر خان "۔ وہ سسکتی ہوئ اسکا
گریبان تھامے اپنی سیاہ آنکھوں میں دنیا جہاں کی کرچیاں بسائے ٹوٹے ہوئ لہجے میں بولی۔
" کیسا دھوکہ میں نے کوئ دھوکہ نہیں دیا ، یہ بات تو اول روز
سے طے تھی کہ میں اپنی پسند کی شادی۔کرونگا ، اب کرلی تو پھر تمہیں تکلیف کس بات کی
ہورہی ہے اسقدر"۔ وہ خونخوار ہوا ، اپنے گریبان پہ پڑا اسکا ہاتھ ایک جھٹکے سے
خود سے دور کیا۔
" تم۔۔۔ تمہیں ذرا دکھ نہیں اپنے کیئے پر "۔ صدمے سے بھرائ
آواز میں وہ دکھ سے مستفسر ہوئ۔
" اس میں دکھ کی کیا بات ہے ، میں خوش ہوں میں نے اپنی پسند
کی شادی کر لی ہے "۔ وہ اپنی سرد آنکھوں سے اسے تکتا ٹھنڈے لہجے میں بولا تھا۔
" ٹھیک سہی کر لی تم ۔۔۔ نے ۔۔ شادی اب مجھے طلاق دے دو ۔۔،
ابھی اسی وقت مجھے طلاق دو "۔ وہ بھپری ہوئ شیرنی کی طرح ایک بار پھر اسکا گریبان
جکڑتی بولی۔
" ایسا تو ممکن نہیں ، قطعا ممکن نہیں "۔ وہ۔اسکے بالوں
کی آوارہ لٹ کانوں کے پیچھے اڑستا بولا۔
" میں نے کہا مجھے طلاق دو "۔ وہ خونخوار ہوتی جنونی انداز
میں بولی۔
" نا ممکن "۔ اسنے گہرا ہنکارا بھرتے پرسکون لہجے میں کہا۔
Bahaut acha novel tha mujhe falak ka kirdar zada Pasand aya
ReplyDelete