Raah E Yaar Khayal Yaar Novel By Waheed Sultan Episode 1
Raah E Yaar Khayal Yaar Novel By Waheed Sultan Episode 1
کنٹین پہنچ کر عرفان شرجیل
اور ہاشم کو بتاتا ہے کہ عریشہ سے اس کی پہلی ملاقات ایک کتابی میلے میں ہوئی تھی۔
اس نے عرفان کو اپنا نام اور ڈیپارٹمنٹ بتایا تھا تو پھر عرفان نے خود ہی عریشہ کو
اپنا نام بتا دیا تھا اور یہ بھی بتا دیا تھا کہ اس کا تعلق کامرس ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔
۔"تعارف کے بعد تمہاری
عریشہ سے اور کیا بات ہوئی تھی؟"شرجیل نے عرفان سے پوچھا۔
۔"اس نے کہا تھا کہ اسے
مجھ سے کوئی ضروری کام ہے اور پھر اس نے مجھے اسی اسٹیشنری شاپ کے سامنے لان میں آنے
کا کہا تھا جہاں آج وہ بیٹھی تھی۔"عرفان نے شرجیل اور ہاشم کو بتایا۔
۔"تم اسے ملنے تو آئے
تھے نا؟"شرجیل نے پوچھا تو ہاشم نے شرجیل کی جانب دیکھا اور دوبارہ عرفان کی جانب
متوجہ ہو گیا جبکہ عرفان نے اثباتی انداز میں سر ہلایا جس کا یہ مطلب تھا کہ وہ عریشہ
سے ملنے کے لیے اسٹیشنری شاپ کے سامنے موجود لان میں آیا تھا۔
۔"عریشہ نے مجھے بتایا
تھا کہ وہ ہاسٹل میں رہتی ہے اور وہاں اس کے ساتھ دو لڑکیاں رہتی ہیں لیکن عریشہ کو کھانا بنانا نہیں
آتا اور اسی وجہ سے وہ ان کے ساتھ کھانا نہیں کھاتی ۔ ۔ ۔ ۔"عرفان نے کہا اور
اپنی بات ادھوری چھوڑ دیا۔
۔"تو یونیورسٹی کے ہر
ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ایک کنٹین موجود ہے نا۔"ہاشم نے طنزیہ انداز میں کہا تو عرفان
اس کی جانب متوجہ ہوا۔
۔"میرے دوست! اسے بازاری
اور ریستورانی کھانا پسند نہیں ہے۔"عرفان نے کہا۔
۔"اوئے عرفان میرے دوست!
یہ سب بہانے ہیں اس لڑکی کے ، حقیقت تو یہ ہے کہ وہ پہلی نظر میں ہی تمہارے سنہری بالوں
اور بھوری آنکھوں پر فدا ہو گئی تھی اور اب وہ تم سے دوستی کرنا چاہتی ہے۔"شرجیل
نے کہا۔
۔"نہیں ، وہ ایسی لڑکی
نہیں ہے اور مجھ پر اسے صرف اس لیے بھروسہ ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ میں ٹھرکی اور
فلرٹی ٹائپ لڑکا نہیں ہوں۔"عرفان نے شرجیل کی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تو عرفان
کی بات سن کر شرجیل اور ہاشم دونوں کھکھلا کر ہنس پڑے اور پھر وہ تینوں کھانا کھانے
میں مصروف ہو گئے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔