Zindagi Ban Gaye Ho Tum Romantic Novel By Sanam Sheikh
Zindagi Ban Gaye Ho Tum Romantic Novel By Sanam Sheikh
کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی
ہے، مگر ہمارے پوتے کو کیا پتہ یہ کیا ہوتی ہے؟ ہے نا بیٹا جی؟وہ چیئر پر بیٹھتی ہوئی
طنزیہ انداز میں بولیں۔
آریان کا زندگی سے بھرپور
قہقہ انہیں بھی ہنسا گیا تھا مگر وہ رخ موڑگئیں۔
سچ میں روٹھی ہوئی محبوبہ
کی طرح ری ایکٹ کر رہی ہیں آپ، وہ انہیں چھیڑتے ہوئے بولا۔
آریان ہم مزاق کے موڈ میں
بلکل نہیں ہیں اس وقت،آپ ہم سے بات مت کیجئے جب آپکو ہماری پرواہ نہیں ، وہ سنجیدہ
سے انداز میں بولی تو آریان نے جوس کا گلاس ٹیبل پر رکھا اور انہیں غور سے دیکھنے لگا۔
کیا مسلۂ ہوگیا ہے اب؟ اس
کے اس طرح خود کو گھورنے پروہ غصے سے پوچھنے لگیں۔
سوچ رہا ہوں، مسز اسمائیل
سکندر اور سیریئس؟ یہ کچھ عجیب نہیں لگتا؟ وہ چیئر سے اٹھتے ہوئے کافی سنجیدہ سے انداز
میں پوچھ رہا تھا۔
جبکہ اسکی بات کا مطلب سمجھتے
ہی تاشفین بیگم نے اپنی چھڑی اٹھائی تھی جو وہ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی تھیں۔
رک آریان ابھی بتاتی ہوں تجھے،دادی
کو نام سے بلاتا ہے، وہ چھڑی تھامے اٹھ کھڑی ہوئیں مگر جب تک آریان وہاں سے رفوچکر
ہوچکا تھا۔