Mekail Novel Free Pdf By Adeena Khan
Mekail Novel Free Pdf By Adeena Khan
"تمیز نہیں ہے تمہیں شوہر سے بات کرنے کی؟"
وہ خفگی سے بولا۔
"آپ ہیں نا با ادب جو خود ہی بدتمیزی کر کے اب یہاں آرام سے
لیٹے ہوئے ہیں اور ہماری جان سولی پر لٹکا رکھی ہے۔"
وہ بھی دو بدو جواب دینے لگی۔
میکائیل نے متاثر کن انداز میں اس کی بہادری دیکھی۔
"تمہیں یہ میں آرام سے لیٹا دکھائی دے رہا ہوں۔"
اس نے صدمے سے اپنی پلستر چڑھی ٹانگ اور بازو کی طرف اشارہ
کیا، اس کے سر پر بھی پٹی بندھی تھی۔
"تو یہ سب آپ کے اپنے کارنامے ہیں۔"
اس نے گویا ناک پر سے مکھی اڑائی۔
"زیادہ پر نہیں نکل آئے تمہارے، ایکسیڈنٹ میرا ہوا ہے اور دماغ
پہ اثر تمہارے ہو گیا ہے۔"
میکائیل نے اسے آنکھیں دکھائیں۔
"جی نہیں آپ کا ہوا ہو گا دماغ خراب۔"
وہ بول کر یک دم ہوش میں آئی اور نظر بچا کر میکائیل کو دیکھا
جو ساکت بیٹھا صدمے سے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔
اس کی اڑی رنگت دیکھتے ہی عنوہ نے زور کا قہقہہ لگایا وہ خود نہیں جانتی تھی کہ اس شخص کی زندگی کی نوید اس کو سارے ہوش ہی بھلا دے گی۔