Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) By Hina Asad Episode 9
Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) By Hina Asad Episode 9
"کیسی لگ رہی ہوں
"؟
وہ اک ابرو اچکا کر مسکراتی ہوئی اس
کے پاس آکر پوچھنے لگی ۔۔۔۔سرخ عروسی لہنگا ابھی بھی دونوں ہاتھوں سے پکڑ رکھا تھا ۔۔۔
"آہ ۔۔۔اس نے ٹھنڈی
آہ بھری ۔۔۔۔
"سچ بتادیا تو شکایت
ہوگی "
وہ پراسرار سا مسکرایا ۔۔۔۔
"شکایت تو میں کروں
گی تمہاری کرکٹ بورڈ میں ۔۔۔کے تم چھپ کر سیگریٹ پیتے ہو ۔۔۔"وہ اسے سیگریٹ نوشی
کرتے دیکھ کر شکایتی انداز میں بولی ۔۔۔۔
"پہلے اس دل کے
شکوے شکایات تو دور کردو پھر ۔۔۔۔وہ سیگریٹ زمین پر پھینک کر اسے بوٹ کی ٹوہ سے مسلتے
ہوئے اسے بازو سے کھینچ کر گاڑی کے دروازے کے ساتھ لگا کر اس پر جھکا ۔۔۔۔ذوریز کے
اس عمل پر آس کی آنکھوں کی پتلیاں حیرت سے پھیلیں ۔۔۔۔
عجیب کیفیت طاری تھی ذوریز پر اک عجب
سا اضطراب تھا ۔جس نے اسکے پورے وجود کو حصار میں لیا ہوا تھا ۔وہ اسے نظروں کے زریعے
دل میں اتار لینا چاہتا تھا ۔۔۔اسے ایسے ترسی ہوئی نگاہوں سے دیکھ رہا تھا جیسے آج
آخری بار دیکھ رہا ہو ۔۔۔۔
ذوریز اس پر جھکا ہوا تھا اسکی یہ کاروائی
اتنی اچانک تھی کے آس کو سمجھنے، سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا ۔۔۔وہ ساکت سی گاڑی کے
ساتھ لگی کھڑی تھی ۔۔۔
I can never survive without you
I will die without you....
یہ جملے اسکے عنابی لبوں سے ایسے آزاد
ہوئے تھے ۔۔۔جیسے پنجرے سے پرندے ۔۔۔۔
"آس تم میرے جینے
کی آس ہو اگر تم مجھ سے جدا ہوئی میری نا ہوئی تو میری زندگی میں باقی کچھ نہیں بچے
گا ۔۔۔"
کیسی دیوانگی چھلک رہی تھی اسکی آنکھوں
سے ۔۔۔۔وہ تو اپنی جگہ جیسے مجسمہ بن گئی تھی ۔۔۔۔
"مجھے نہیں پتہ
یہ دوستی کے کھیل میں کب تم نے میرے دل کو چھو لیا میں خود نہیں جانتا ۔۔۔دوستی سے
کب محبت ہوئی اور محبت کب عشق میں بدلا میں خود سمجھ نہیں پایا ۔۔۔۔میں کسی صورت تمہیں
کھونا نہیں چاہتا ۔۔۔جب سے بھائی سے تمہاری شادی کی بات چلی ہے تب مجھے اندازہ ہوا
کے تم میرے لیے کتنی ضروری ہو ۔۔۔بے حد ضروری جیسے زندہ رہنے کے لیے سانس ۔۔۔۔!!!
رگ جان سے قریب تر ۔۔۔!!!
کیسے جان لیوا راز افشاں کر رہا تھا اسکی جنونیت دیکھ کر آس کے پاؤں لڑکھڑا گئے
۔۔۔۔اسے اپنے پاؤں پر کھڑے رہنا دوبھر ہوگیا ۔۔۔۔
ہمیشہ اپنے احساسات و جذبات پر قابو
رکھنے والا کول مائنڈڈ شخص ذوریز بلوچ
اس وقت کیسی حدت پھوٹ رہی تھی اسکی نیلی
آنکھوں سے۔۔۔۔کچھ کھو دینے کی وحشت ۔۔۔۔کچھ حاصل کرنے کا جنون کیا کچھ نا تھا اسکی
آنکھوں میں۔۔۔۔وہ تحیر زدہ نظروں سے یک ٹک سانس روکے اسے دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔کتنے جہاں
آباد تھے اسکی آنکھوں میں محبت کے ۔۔۔ کتنی تپش
پھوٹ رہی تھی ان سے ۔۔۔۔جو اسے جلا کر خاکستر کردینے کو کافی تھا ۔۔
"نفرت ہے مجھے ہر
اس شے سے جسے تم میرے سوا دیکھتی ہو ۔۔۔۔
"جلن ہوتی ہے مجھے
اس ہوا سے بھی جس میں تم سانس لیتی ہو ۔تمہاری سانسوں کو اپنی سانسوں میں اتار لینا
چاہتا ہوں ۔۔۔
"دل کرتا ہے جلا
کر راکھ کر ڈالوں ہر اس چیز کو جسے میرے سوا تمہارا لمس میسر ہوتا ہے ۔۔۔۔"وہ
اسکی چوڑیوں سے بھری کلائیوں کو پکڑ کر گاڑی سے لگاتے بولا ۔۔۔
کتنی شدت پسندی تھی اسکی آواز و لہجے
میں ۔۔۔اس کا دل دھک سا رہ گیا ۔۔۔۔
اسکی آہنی گرفت کی شدت پر آس کی آنکھیں نمناک ہوتی چلی گئیں ۔۔۔اس
نے بھیگی پلکوں کی چلمن اٹھا کر اسے دیکھنا چاہا ۔۔۔۔مگر تکلیف اس قدر تھی کے آنکھیں
پھر سے میچنا پڑیں ۔۔۔
"بہت چاہتا ہوں
تمہیں ۔۔۔بہت مشکل ہے تمہیں خود سے دور ہوتے دیکھنا ۔۔۔بہت کوشش کی مگر باز نہیں رکھ
سکا خود کو ۔۔۔"
"ت ۔۔تت۔۔تم
۔۔۔جھوٹ بول رہے ۔۔۔تم ۔۔پچھلی بار کی طرح مذاق کر رہے کر رہے ہو نا ۔۔۔؟؟؟
اس نے سہمی ہوئی نظروں سے اسے دیکھتے
ہوئے بمشکل کپکپاتی ہوئی آواز میں پوچھا ۔۔۔۔
"ہاہ ۔۔۔مذاق
۔۔۔۔وہ آہ بھر کے بولا ۔۔۔۔
"ہاں ۔۔۔زندگی مذاق
ہی تو بن گئی ہے ۔۔۔"
وہ درد بھری آواز میں بولا
Suno Na Sange MarMar Complete Novel Link
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
بہت خوب لکھا ڈئیر رائیٹر ❤️💖🤗 کمال کردیا 🌻
ReplyDeleteBohat zabardast Kamal 💝
ReplyDeleteSuperb epi 🌟 sooooooo awesome thanks for this beautiful ❤️ novel
ReplyDeleteLajwab..tareef k liye alfaz ni jitni kro km lgti
ReplyDeleteBht bht nht aaaaaaalllllaaaaaaa ajki episode itni gehrae se likhi he ap ne k lafz nhi tareef k lye , hamesha ki tarah bht khoobsurat tehreer , to aarash or zorez ko apni mohabbate mil gae finally 😍 Lek in was or aaweza ka ab kya reaction hoga iska Intezar rahe ga
ReplyDeleteAaj ki episode lajawab thi 😍😍😍
ReplyDeleteAap aapi bhot hi deeply likhi bhot hi accha 😍😍
Allah aap ke likhne mein barqat de ☺☺☺
Bhot hi amazing thi aaj ki episode 😍😍
ReplyDeleteAweza Or aarish ka nikal hojaynga ye to expect hi nhi ki thi mai ne mjhe laga ke aweza ke sath mohdis Or aarish ke sath ana hogi mgr aweza Or aarish ka nikal hogya bhot accha laga
Bus indono jodiyo ki jodo yahi rahe ab change nhi hona na hi kuch galt jaise kisi ki 2 bride na aaye khas tor pe aarish ki
Mgr yr dono baheno ki kitni feeling hurt hui 😢😢 iam so sad for aas Or aweza😢😢
Bohat hi zaberdast💖💖💖💖
ReplyDelete