Ezabel Romantic Novel By Hira Shah

Ezabel Romantic Novel By Hira Shah

Ezabel Romantic Novel By Hira Shah

Novel Name : Ezabel
Writer Name: Hira Shah
Category : ROMANTIC NOVELS,
Novel status : Complete

مسٹر ایڈون ۔ کیا آپ ہیں !" ایلما نے خوف سے گڑبڑاتے ہوئے کہا ۔

تبھی کسی نے اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھا ایلما چینخ کر پلٹی مگر اس کی چینخ حلق میں رہ گئی ۔

ایک تیز دھار چاقو اسکا گلا سامنے سے کاٹ چکا تھا

خون دھار کی صورت بہنے لگا تھا

ایلما کی آنکھیں تکلیف سے پھٹی تھیں ۔

دو سے تین سیکنڈ لگے تھے اور ایلما پھٹی نگاہوں کے ساتھ مردہ زمین بوس تھی ۔

وہ آڑھی ترچھی پڑی تھی جب اس پر حملہ کرنے والا انسان نیچے بیٹھا ۔

اندھیرے میں اس شخص کا چہرہ واضح نہیں تھا مگر کھڑکی سے آتی چاند کی ہلکی روشنی میں اس کے ہونٹ ظالمانہ مسکراہٹ میں ڈھلے محسوس ہوتے تھے ۔

" تمہیں سچ میں لگا میں تمھاری رقم لوٹاوں گا" اس شخص نے طنزیہ تلخ آواز میں کہتے ایلما کے کپڑوں سے چاقو صاف کیا جو کہ پہلے ہی خون سے بھیگ چکے تھے

اگے ہی لمحے ایلما کے جسم پر سفید چادر پڑھی تھی ۔

وہ اب زمین پر بلکل سیدھی پڑی تھی ۔

اسکے پیچھے تین موم بتیاں جل رہی تھیں

ہلکی ہوا تیزی پکڑنے لگی تھی۔

موم بتیوں کے شعلے پھڑپھڑانے لگے تھے

ہوا کے چلنے میں

شعلے کے پھڑپھڑانے میں

پردوں کے لہرانے میں

دروازوں کے بجنے میں

کھڑکھی کے کھڑکھڑانے میں

اور گھر کی چھوٹی بڑی چیز کے ہلنے میں

یک دم بہت تیزی آئی اور اگلے ہی لمحے خاموشی چھا گئی ۔

مکمل خاموشی

ہو کا عالم

سناٹا

ایسا سناٹا کہ سانس لینے کی بھی آواز آئے

اب نا پردے ہل رہے تھے

نا شعلے پھڑپھڑا رہے تھے

نا ہوا چل رہی تھی

نا ہی ایلما کی لاش تھی

اور نا ہی اسے قتل کرنے والا

ایڈون کا گھر بوسیدہ ، بے رونق اور خالی ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔

رات اپنے آخری پہر میں اتر چکی تھی ۔

وہ ایک بڑا سا ہال کمرا تھا

وہاں مکمل اندھیرا تھا

وہ ہاتھ میں چراغ لے کر آگے بڑھ رہا تھا ۔

کمرے میں زرد روشنی کی لہریں پھیلی تو واضح ہوا

پورے کمرے میں چھت سے لاشیں لٹکی ہوئی تھیں ۔

بے تحاشہ لاشیں

اس قدر کہ شمار کرنا مشکل ہو

سب کے جسموں پر سفید کپڑے تھے

وہاں مرد بھی تھے

عورتیں بھی

بچے بھی

بوڑھے بھی

کسی کا گلا کاٹا گیا تھا

کسی کے پیٹ پر چاقو مارا گیا تھا

کسی کی نبض کٹی ہوئی تھیں

تو کسی کا سر پھٹا ہوا تھا

آدمی نے چراغ اوپر اٹھایا تو ایک لاش کا چہرا واضح ہوا

وہ ایلما ( نرس ) کی لاش تھی ۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Ezabel Romantic Novel By Hira Shah is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post